Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 149:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब की हम्द हो! रब की तमजीद में नया गीत गाओ, ईमानदारों की जमात में उस की तारीफ़ करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب کی حمد ہو! رب کی تمجید میں نیا گیت گاؤ، ایمان داروں کی جماعت میں اُس کی تعریف کرو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 149:1
15 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نیا نغمہ گاؤ؛ اَچھّی طرح ساز بجاؤ اَور خُوشی سے للکارو۔


اَور وہ یہ نیا نغمہ گاَنے لگے، ”تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اَور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے، کیونکہ تُونے ذبح ہوکر، اَپنے خُون سے ہر قبیلہ، اَور اہلِ زبان، ہر اُمّت اَور ہر قوم سے لوگوں کو خُدا کے واسطے خرید لیا ہے۔


چنانچہ وہ فرماتے ہیں، ”میں اَپنے بھائیوں اَور بہنوں کے سامنے تیرے نام کا اعلان کروں گا؛ اَور جماعت میں تیری سِتائش کے نغمے گاؤں گا۔“


یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔ آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔


یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛ اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے فتح حاصل کی ہے۔


اَے سمُندر پر سے گزرنے والو اَورجو کچھ اُس میں ہے، اَے جزیروں، اَور اُس میں بسنے والو سَب لوگو، یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، زمین کی اِنتہا سے اُس کی حَمد کرو۔


اَے خُدا، مَیں آپ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤں گا؛ دس تار والے بربط پر مَیں آپ کے لیٔے نغمہ سرائی کروں گا۔


میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں اُن کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا،


بڑے مجمع میں خُدا کی مدح سرائی کرو؛ اِسرائیل کے مجمع میں یَاہوِہ کو مُبارک کہو۔


بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ ہی میری ثنا خوانی کا باعث ہیں؛ میں اَپنی قَسمیں آپ کا خوف ماننے والوں کے سامنے پُوری کروں گا۔


میں اَپنی اُمّت کے سامنے آپ کے نام کا اعلان کروں گا؛ اَور جماعت میں آپ کی سِتائش کروں گا۔


اَے یَاہوِہ، افلاک مُقدّسین کی جماعت میں آپ کے عجائب کی، اَور آپ کی وفاداری کی تعریف کرتے ہیں۔


یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛ اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔


مَیں بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ کا شکریہ اَدا کروں گا؛ مَیں لوگوں کے ہُجوم میں آپ کی سِتائش کروں گا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات