Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 148:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو، اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اَے فلکُ الافلاک! اُس کی حمد کرو۔ اور تُو بھی اَے فضا پر کے پانی!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ बुलंदतरीन आसमानो और आसमान के ऊपर के पानी, उस की हम्द करो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے بلند ترین آسمانو اور آسمان کے اوپر کے پانی، اُس کی حمد کرو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 148:4
12 حوالہ جات  

”لیکن کیا خُدا واقعی زمین پر سکونت کریں گے؟ آپ تو آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمان میں بھی نہیں سما سکتے، تو پھر جو بیت المُقدّس مَیں نے تعمیر کرایا ہے اُس میں آپ کیسے سما سکتے ہیں!


چنانچہ خُدا نے فِضا کو قائِم کیا اَور فِضا کے نیچے کے پانی کو فِضا کے اُوپر کے پانی سے جُدا کر دیا اَور اَیسا ہی ہُوا۔


دیکھ آسمان اَور سَب سے اُونچا آسمانوں کا آسمان اَور زمین اَور اُس میں جو کچھ ہے یہ سَب یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی کا ہے۔


آپ ہی واحد یَاہوِہ ہو۔ آپ نے آسمانوں، سَب سے اُونچے آسمانوں اَور اُن کے اجرامِ فلکی کو، زمین کو اَور اُن میں مَوجُود ہر چیز کو، سمُندر کو پیدا کیا ہے۔ آپ ہر شَے کو زندگی بخشتے ہیں اَور آسمانی فَوج آپ کو سَجدہ کرتے ہیں۔


المسیح پر ایمان لانے والے کی حیثیت سے میں ایک اَیسے شخص کو جانتا ہُوں جو چودہ سال پہلے اَچانک تیسرے آسمان پر اُٹھالیا گیا۔ یہ صَعُود جِسمانی تھا یا رُوحانی میں نہیں جانتا خُدا ہی بہتر جانتا ہے۔


جو فروتنی سے آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟


وہ اُن کے پانی پر اَپنے بالاخانہ کے شہتیر ٹکاتے ہیں۔ اَور بادلوں کو اَپنا رتھ بناتے ہیں اَور ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوتے ہیں۔


جو قدیم آسمانوں پر سواری کرتے ہیں، اَورجو زوردار آواز سے گرجتے ہیں۔


جَب نوحؔا کی عمر کے چھ سَوویں بَرس کے دُوسرے مہینے کی سترھویں تاریخ تھی، اُس دِن زمین کے نیچے سے سارے چشمے پھوٹ نکلے اَور آسمانی سیلاب کے دروازے کھُل گیٔے۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”پانیِوں کے درمیان فِضا ہو تاکہ وہ پانی کو پانی سے جُدا کر دے۔“


”اَور وہ بیت المُقدّس جو میں تعمیر کرنے کو ہُوں عظیمُ الشّان ہوگا کیونکہ ہمارے خُدا دیگر سَب معبُودوں سے عظیم ہیں۔


کیونکہ خُدا صِیّونؔ کو بچائیں گے۔ اَور یہُوداہؔ صُوبہ کے شہروں کو اَز سرِ نَو تعمیر کریں گے۔ تَب لوگ وہاں بسیں گے اَور اُس علاقے پر قابض ہوں گے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات