Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 148:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوں یعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیل کے فخر کے لِئے اپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔ خُداوند کی حمد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसने अपनी क़ौम को सरफ़राज़ करके अपने तमाम ईमानदारों की शोहरत बढ़ाई है, यानी इसराईलियों की शोहरत, उस क़ौम की जो उसके क़रीब रहती है। रब की हम्द हो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس نے اپنی قوم کو سرفراز کر کے اپنے تمام ایمان داروں کی شہرت بڑھائی ہے، یعنی اسرائیلیوں کی شہرت، اُس قوم کی جو اُس کے قریب رہتی ہے۔ رب کی حمد ہو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 148:14
19 حوالہ جات  

مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا، لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“


جَب المسیح تشریف لائے اَور اُن غَیریہُودیوں کو جو المسیح سے دُور تھے اَور اُن یہُودیوں کو جو خُدا کے نزدیک تھے، دونوں کو صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی۔


اِس قدر عظیم قوم اَور کون سِی ہے جِس کا معبُود اَپنی قوم کے اِس قدر نزدیک رہتاہے، جَیسے یَاہوِہ، ہمارے خُدا ہمارے نزدیک رہتے ہیں کہ ہم جَب بھی اُن سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری مدد کے لیٔے تیّار رہتے ہیں؟


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


مگر تُم جو پہلے خُدا سے بہت دُور تھے، اَب المسیح یِسوعؔ میں ہوکر المسیح کے خُون کے وسیلہ سے نزدیک ہو گیٔے ہو۔


تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔ اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


پس اَب تُم پردیسی اَور مُسافر نہیں رہے، بَلکہ خُدا کے مُقدّسین کے ہم وطن اَور خُدا کے گھرانے کے رُکن بَن گئے،


وہ غَیریہُودیوں کے لیٔے مُکاشفہ کا نُور اَور تمہاری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال ہے۔“


خُدا نے حُکمرانوں کو اُن کے تخت سے اُتار دیا لیکن حلیموں کو سرفراز کر دیا۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛ مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا، کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی ساری مخلُوق آپ کی مدح سرائی کرےگی؛ اَور آپ کے مُقدّسین آپ کی تمجید کریں گے۔


آپ نے میرا سینگ جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بُلند کیا ہے؛ اَور مُجھے بڑے خالص تیل سے مَسح کیا ہے۔


کیونکہ اُن کی شان اَور قُوّت آپ ہی ہیں، اَور اَپنے لُطف و کرم سے ہمارے سینگ بُلند کرتے ہیں۔


بے شک ہماری سِپر یَاہوِہ کی طرف سے، اَور ہمارے بادشاہ اِسرائیل کے مُقدّس خُدا کی طرف سے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات