Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 147:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ آسمان کو بادلوں سے ڈھانک دیتے ہیں؛ اَور زمین پر مینہ برساتے ہیں اَور پہاڑوں پر گھاس اُگاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 جو آسمان کو بادلوں سے مُلبّس کرتا ہے۔ جو زمِین کے لِئے مینہہ تیّار کرتا ہے۔ جو پہاڑوں پر گھاس اُگاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्योंकि वह आसमान पर बादल छाने देता, ज़मीन को बारिश मुहैया करता और पहाड़ों पर घास फूटने देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیونکہ وہ آسمان پر بادل چھانے دیتا، زمین کو بارش مہیا کرتا اور پہاڑوں پر گھاس پھوٹنے دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 147:8
17 حوالہ جات  

وہ رُوئے زمین پر مینہ برساتے ہیں؛ اَور کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


جَب کبھی مَیں زمین پر بادل لاؤں اَور اُن بادلوں میں قوسِ قُزح دِکھائی دے،


تاکہ تُم اَپنے آسمانی باپ کے بیٹے بَن سکو۔ کیونکہ وہ اَپنا سُورج بدکار اَور نیکوکار دونوں پرروشن کرتا ہے، اَور راستباز اَور بےدینوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔


اَے صِیّونؔ کے لوگوں، خُوش ہو جاؤ، یَاہوِہ اَپنے خُدا میں شادمان ہو، کیونکہ اُس نے اَپنی صداقت سے تُمہیں خزاں کے موسم کی بارش بخشی۔ یعنی خزاں اَور بہار دونوں موسموں میں، پہلے کی طرح ہی مینہ برسائے گا۔


کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے نام کی حَمد کرو؛ اَے یَاہوِہ، کے خادِمو،


جَب سُوکھی گھاس جمع کرلی جاتی ہے، تو نئی پیدا ہو جاتی ہے اَور پہاڑیوں پر سے چارہ کاٹ کر جمع کر لیا جاتا ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات