Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 146:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛ اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے۔ اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब उस की रूह निकल जाए तो वह दुबारा ख़ाक में मिल जाता है, उसी वक़्त उसके मनसूबे अधूरे रह जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب اُس کی روح نکل جائے تو وہ دوبارہ خاک میں مل جاتا ہے، اُسی وقت اُس کے منصوبے ادھورے رہ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 146:4
17 حوالہ جات  

اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔


جَب آپ اَپنا چہرہ چھُپا لیتے ہیں، تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں؛ اَور جَب آپ اُن کا دَم روک دیتے ہیں، تو وہ مَر جاتے ہیں اَور خاک میں مِل جاتے ہیں۔


یَاہوِہ خُدا نے زمین کی مٹّی سے اِنسان کو بنایا اَور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دَم پھُونکا اَور آدمؔ زندہ نَفس بنا۔


تُم اَپنے ماتھے کے پسینے کی روٹی کھاؤگے: جَب تک کہ تُم زمین میں پھر لَوٹ نہ جاؤ، اِس لیٔے کہ تُم اُسی میں سے نکالے گئے ہو؛ کیونکہ تُم خاک ہو اَور خاک ہی میں پھر لَوٹ جاؤگے۔“


پھر بھی ہم اُن سے جو رُوحانی طور پر بالغ ہیں حِکمت کی باتیں کہتے ہیں۔ لیکن وہ اِس جہان کی حِکمت نہیں ہے اَور نہ ہی اِس جہان کے حُکمران کا جو نِیست ہوتے جا رہے ہیں۔


یَاہوِہ قوموں کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیتاہے؛ اَور اُمّتوں کے اِرادوں کو پُورا نہیں ہونے دیتا۔


جَب تک میرے جِسم میں جان ہے، اَور خُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے،


میری زندگی کے دِن تمام ہو گئے، میرے منصُوبے مٹّی میں مِل گیٔے، اَور میرے دِل کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔


اگر اُس کے بیٹے عزّت پاتے ہیں تو اُس کا بھی اُسے علم نہیں ہوتا؛ اَور اگر وہ ذلیل کئے جاتے ہیں تو اُنہیں خبر تک نہیں ہوتی۔


بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔


یَاہوِہ کا ممسوح، جو ہماری زندگی کا دَم تھا، اُن کے پھندوں میں گِرفتار ہو گیا۔ ہمارا تو یہ خیال تھا کہ اُس کے سایہ میں ہم مُختلف قوموں کے درمیان زندہ رہیں گے۔


اِنسان پر بھروسا کرنا چھوڑ دو، جِس کے نتھنوں میں محض دَم ہے۔ آخِر اُس کی قدر و قیمت ہی کیا ہے؟


آپ اِنسانوں کو یہ کہتے ہُوئے، ”پھر خاک میں لَوٹاتے ہیں کہ اَے بنی آدمؔ! خاک میں لَوٹ جاؤ۔“


میری رُوح شکستہ ہے، میرے زندگی کے دِن گھٹا کر کم کر دیئے گئے، قبر میرے اِنتظار میں ہے۔


لیکن اِنسان مَرجاتا ہے اَور پھر نہیں اُٹھتا؛ وہ آخِری سانس لیتا ہے اَور باقی نہیں رہتا۔


دیکھو مَیں زمین پر سیلابی پانی لانے والا ہُوں تاکہ آسمان کے نیچے کا ہر جاندار یعنی ہر وہ مخلُوق جِس میں زندگی کا دَم ہے، ہلاک ہو جائے۔ سَب جو رُوئے زمین پر ہیں، مَر جایٔیں گے۔


اُن کی مَحَبّت، اُن کی نفرت اَور اُن کا حَسد بہت عرصہ سے غائب ہو چُکے ہیں؛ اَور پھر دُنیا میں جو کچھ وقوع میں آتا ہے اُس میں اُن کا ہرگز کویٔی حِصّہ نہ ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات