Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 145:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 یَاہوِہ اَپنی سَب راہوں میں صادق ہیں اَور اَپنے تمام کاموں میں رحیم ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 रब अपनी तमाम राहों में रास्त और अपने तमाम कामों में वफ़ादार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 رب اپنی تمام راہوں میں راست اور اپنے تمام کاموں میں وفادار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 145:17
23 حوالہ جات  

وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


یَاہوِہ جو اُس شہر کے اَندر ہے، بڑا صادق ہے؛ وہ بےاِنصافی نہیں کرتا۔ وہ ہر صُبح بلاناغہ اَپنی عدالت کا کام اَنجام دیتاہے، پھر بھی بدکار لوگ اَپنے کئے پر شرمندہ نہیں ہوتے۔


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


یَاہوِہ سَب مظلوموں کے لیٔے راستبازی اَور اِنصاف سے کام لیتے ہیں۔


پھر مَیں نے آسمان کو کھُلا ہُوا دیکھا اَور مُجھے ایک سفید گھوڑا نظر آیا جِس کا سوار وفادار اَور برحق کہلاتا ہے۔ وہ صداقت سے اِنصاف اَور جنگ کرتا ہے۔


یَاہوِہ کریم اَور صادق ہیں؛ ہمارے خُدا رحیم ہیں۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


اَور آسمان اُن کی راستبازی کا اعلان کریں گے، کیونکہ خُود خُدا ہی مُنصِف ہیں۔


آپ یہ ہرگز نہ ہونے دیں گے، راستبازوں کو بدکاروں کے ساتھ مار دیا جائے اَور راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک کیا جائے۔ آپ اَیسا ہرگز نہ ہونے دیں گے! کیا ساری دُنیا کا مُنصِف اِنصاف سے کام نہ لے گا؟“


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر تھے اَور اُن کے سارے بَدن میں اَور پر کے اَندر اَور باہر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ وہ دِن رات لگاتار بغیر آرام فرمایٔے یہ کہتے رہتے ہیں: ” ’قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق خُداوؔند خُدا،‘ جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے۔“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


بادل اَور گہری تاریکی اُن کے اِردگرد ہیں؛ راستی اَور اِنصاف اُن کے تخت کی بُنیاد ہیں۔


”خُدا کی راہ پکّی ہے؛ یَاہوِہ کا کلام کامل ہے۔ وہ اُن سَب کی سِپر ہے جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


”اِس لیٔے اَے اہلِ خِرد، میری سُنو، یہ خُدا کے شایانِ شان نہیں کہ وہ بدی کریں، یا قادرمُطلق کویٔی غلط کام کریں۔


یہ ممکن ہی نہیں کہ خُدا بدی کریں، یا قادرمُطلق اِنصاف سے کام نہ لیں۔


تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات