Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 145:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 آپ کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہے، اَور آپ کی حُکومت پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔ یَاہوِہ اَپنے سارے وعدے پُورے کرتے ہیں اَور اَپنی تمام مخلُوق پر مہربان ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تیری سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تیری حُکُومت پُشت در پُشت۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तेरी बादशाही की कोई इंतहा नहीं, और तेरी सलतनत पुश्त-दर-पुश्त हमेशा तक क़ायम रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تیری بادشاہی کی کوئی انتہا نہیں، اور تیری سلطنت پشت در پشت ہمیشہ تک قائم رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 145:13
13 حوالہ جات  

اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیر فانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین!


اِبن آدمؔ کو اِختیار، جلال اَور اعلیٰ اقتدار بخشا گیا تاکہ سَب لوگ، سَب اُمّتیں اَور ہر زبان بولنے والے اُس کے تابع ہوکر اُس کی عبادت کریں؛ اُس کی سلطنت اَبدی ہے جو کبھی ختم نہ ہوگی۔ اَور اُس کی بادشاہی لازوال ہوگی۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


یَاہوِہ ابدُالآباد بادشاہ ہیں؛ قومیں اُن کے مُلک میں سے نابود ہو جایٔیں گی۔


جَب ساتویں فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو آسمان سے بُلند آوازیں آنے لگیں جو یہ کہہ رہی تھیں: ”دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوؔند اَور اُن کے المسیح کی ہو گئی، اَور وہ اَبد تک بادشاہی کریں گے۔“


”اِن بادشاہوں کے دَورِ حُکومت میں آسمانی خُدا ایک اَیسی بادشاہت قائِم کرےگا جو کبھی تباہ نہ ہوگی، نہ وہ دُوسرے لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔ وہ اُن تمام سلطنتوں کو کُچل کر ختم کر دے گی لیکن وہ اَبد تک قائِم رہے گی۔


بَلکہ اِس سے تُم ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کی اَبدی بادشاہی میں بڑی عزّت کے ساتھ داخل کیٔے جاؤگے۔


تَب سارے آسمان کے نیچے تمام مُلکوں کی سلطنت، قُدرت اَور عظمت اُن مُقدّسوں کے حوالہ کی جائے گی جو خُداتعالیٰ کے لوگ ہیں۔ اُس کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہوگی اَور تمام حُکمران اُن کی عبادت اَور اِطاعت کریں گے۔‘


اَے صِیّونؔ! یَاہوِہ آپ کے خُدا اَبد تک سلطنت کرتے رہیں گے، اُن کی سلطنت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


پر اَے یَاہوِہ آپ، اَبد تک حُکومت کریں گے؛ اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔


یہ الفاظ ابھی اُس کے لبوں پر ہی تھے کہ آسمان سے ایک آواز سُنایٔی دی، ”اَے نبوکدنضرؔ بادشاہ، آپ کے لیٔے یہ فرمان جاری ہو چُکاہے۔ تمہارا شاہی اِختیار تُم سے چھین لیا گیا ہے۔


وُہی چُھڑاتا اَور بچاتا ہے؛ اَور وُہی آسمان اَور زمین پر نِشانات اَور عجائبات کر دِکھاتا ہے۔ اُسی خُدا نے دانی ایل کو شیروں کی طاقت سے چھُڑایا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات