Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 142:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے، تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔ جِس راہ پر میں چلتا ہُوں اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब मेरी रूह मेरे अंदर निढाल हो जाती है तो तू ही मेरी राह जानता है। जिस रास्ते में मैं चलता हूँ उसमें लोगों ने फंदा छुपाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب میری روح میرے اندر نڈھال ہو جاتی ہے تو تُو ہی میری راہ جانتا ہے۔ جس راستے میں مَیں چلتا ہوں اُس میں لوگوں نے پھندا چھپایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 142:3
20 حوالہ جات  

بدکرداروں نے جو پھندے اَورجو جال میرے لیٔے بچھا رکھے ہیں، اُن سے مُجھے دُور رکھیں۔


مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛ اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔


جَب آپ حملہ آوروں کو اَچانک اُن کے خِلاف چڑھا لائیں، تَب اُن کے گھروں سے چِلّاہٹ سُنایٔی دے، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا ہے، اَور میرے پاؤں کے لیٔے پھندے لگائے ہیں۔


اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛ اَور میرا دِل بےچین ہے۔


میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔


میرا دِل جھُلس کر گھاس کی مانند سُوکھ گیا ہے؛ اَور مَیں اَپنی روٹی کھانا بھی بھُول جاتا ہُوں۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کو یاد کیا اَور کراہتا رہا؛ واویلا کرتے کرتے میری جان نڈھال ہو گئی ہے۔


وہ ساز باز کرکے میری گھات میں بیٹھتے ہیں، اَور میرے ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں، کیونکہ وہ میری جان کے خواہاں ہیں۔


مُجھے اِس جال میں سے چھُڑا لیں جو میرے لیٔے بچھایا گیا ہے، کیونکہ آپ میری پناہ گاہ ہیں


میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں، لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔


لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔


تَب فرِیسی وہاں سے چلے گیٔے اَور آپَس میں مشورہ کیا کہ حُضُور کو کیسے باتوں میں پھنسائیں۔


حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں، اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛ مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


ادنیٰ اِنسان دَم بھرکے لیٔے ہیں، اَور اعلیٰ اِنسان جھُوٹے ہیں؛ اگر وہ تمام لوگ ترازو میں تو لے جایٔیں، تو ہلکے پایٔے جاتے ہیں؛ وہ سَب محض سانس کی مانند ہیں۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ میری فریاد آپ تک پہُنچے۔


اُٹھ اَور رات کے ہر پہر، فریاد کر؛ اَپنا دِل خُداوؔند کے حُضُور پانی کی طرح اُنڈیل دے۔ اَور اَپنے بچّوں کی زندگی کی خاطِر جو ہر کُوچے میں بھُوک سے نڈھال پڑے ہیں، اَپنے ہاتھ اُن کی طرف اُٹھاکر دعا کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات