Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 142:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛ میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 हिकमत का गीत। दुआ जो दाऊद ने की जब वह ग़ार में था। मैं मदद के लिए चीख़ता-चिल्लाता रब को पुकारता हूँ, मैं ज़ोरदार आवाज़ से रब से इल्तिजा करता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 حکمت کا گیت۔ دعا جو داؤد نے کی جب وہ غار میں تھا۔ مَیں مدد کے لئے چیختا چلّاتا رب کو پکارتا ہوں، مَیں زوردار آواز سے رب سے التجا کرتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 142:1
12 حوالہ جات  

مُجھ پر رحم کریں اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں، کیونکہ آپ میں میری جان پناہ لیتی ہے۔ جَب تک آفت ٹل نہ جائے مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔


اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ سے فریاد کی؛ اَے خُداوؔند، مَیں نے آپ سے رحم کی مِنّت کی:


اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو پُکارا ہے، جلد میری طرف آ جائیں۔ جَب مَیں آپ کو پُکاروں تو میری آواز پر کان لگائیں۔


اَور یعبِیضؔ نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دعا کی، ”کاش آپ مُجھے برکت دیں اَور میری سرحدوں کو بڑھائیں! اَور اِس کے علاوہ آپ کے ہاتھ میرے ساتھ ہُوں سَب بدکاریوں سے مُجھے دُور رکھیں تاکہ وہ میرے غم کا باعث نہ ہوں۔“ اَورجو کچھ اُس نے مانگا تھا، خُدا نے اُسے عطا فرمایا۔


اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛ اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔


مُبارک ہیں وہ لوگ، جِن کی خطائیں بخشی گئیں، اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔


جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں، جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں، تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔


اَور راستہ میں بھیڑوں کے باڑوں کے پاس پہُنچا۔ وہاں ایک غار تھا۔ شاؤل رفع حاجت کے لیٔے اُس کے اَندر گیا۔ اُسی غار کے پچھلے حِصّہ میں داویؔد اَور اُس کے آدمی بیٹھے تھے۔


دُنیا اُن کے لائق نہ تھی۔ وہ جنگلوں اَور پہاڑوں میں بھٹکتے رہے، غاروں اَور زمین کے درّو میں آوارہ پھرتے رہے۔


اُن آدمیوں نے داویؔد سے کہا، ”یہی وہ دِن ہے جِس کی بابت یَاہوِہ نے آپ سے کہاتھا، ’مَیں تیرے دُشمن کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا اَور تُو جَیسا چاہے اُس کے ساتھ سلُوک کرنا۔‘ “ تَب داویؔد نے دبے پاؤں باہر کی طرف جا کر شاؤل کے جُبّہ کے دامن کا ایک ٹکڑا اَیسے کاٹا کہ شاؤل کو پتا نہ چلا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات