Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 140:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 میرے گھیرنے والے دُشمنوں کے سَر پر؛ اُن ہی کے لبوں کی شرارت آ پڑے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 مُجھے گھیرنے والوں کے مُنہ کی شرارت اُن ہی کے سر پر پڑے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उन्होंने मुझे घेर लिया है, लेकिन जो आफ़त उनके होंट मुझ पर लाना चाहते हैं वह उनके अपने सरों पर आए!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُنہوں نے مجھے گھیر لیا ہے، لیکن جو آفت اُن کے ہونٹ مجھ پر لانا چاہتے ہیں وہ اُن کے اپنے سروں پر آئے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 140:9
11 حوالہ جات  

جو مُصیبت کھڑی کرتا ہے اُلٹی اُسی پر آ پڑےگی؛ اُس کا تشدّد اُسی کے سَر پر اُترے گا۔


احمق کا مُنہ اُس کی ہلاکت ہے، اَور اُس کے ہونٹ اُس کی جان کے لیٔے پھندا ہیں۔


بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے، لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔


صادق کا مُنہ چشمہ حیات ہے، لیکن بدکار کے مُنہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔


راستباز کے سَر پر برکتوں کا تاج ہوتاہے، لیکن بدکار کے چہرہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔


خُدا اُنہیں اُن کے گُناہوں کا بدلہ دیں گے، اَور اُن کی بدکاری کے باعث اُنہیں فنا کر ڈالیں گے؛ یَاہوِہ ہمارے خُدا یقیناً اُنہیں تباہ کر ڈالیں گے۔


وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے اُنہیں برباد کر دیں گے؛ اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


اَور سَب لوگوں نے جَواب دیا، ”اِس کا خُون ہم پر اَور ہماری اَولاد کی گردن پر ہو!“


اُس کی بیوی زِیرشؔ اَور اُس کے دوستوں نے کہا، ”تُو ایک سُولی بنوا جو پچاس ہاتھ اُونچی ہو اَور صُبح کو بادشاہ سے کہہ کہ مردکیؔ اُس پر چڑھایا جائے۔ اُس کے بعد خُوشی خُوشی بادشاہ کے ساتھ ضیافت میں جانا۔“ یہ تجویز ہامانؔ کو بہت پسند آئی اَور اُس نے ایک سُولی بنوانے کا حُکم دے دیا۔


لیکن مُجھے دُشمن کے طعنے کا خوف تھا، کہ کہیں رقیب غلط اَندیشہ لگا کر یہ نہ کہنے لگیں، ’یَاہوِہ نے نہیں بَلکہ ہمارے ہی ہاتھوں نے فتح دِلائی ہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات