Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 14:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، کیونکہ خُدا راستبازوں کی نَسل کے ساتھ رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا کیونکہ خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब उन पर सख़्त दहशत छा गई, क्योंकि अल्लाह रास्तबाज़ की नसल के साथ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب اُن پر سخت دہشت چھا گئی، کیونکہ اللہ راست باز کی نسل کے ساتھ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 14:5
19 حوالہ جات  

اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛ راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔


اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا تو مَیں آپ کے فرزندوں کی پُشت کے ساتھ بےوفائی کرتا۔


آپ کے طالبوں کی پُشت اَیسی ہی ہوتی ہے، یہی آپ کی نظرِکرم کے خواہاں ہیں، اَے یعقوب کے خُدا۔


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“


اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


اَپنی حِکمت عملی تیّار کر لو لیکن وہ ناکام رہے گی؛ اَپنا منصُوبہ بنالو لیکن وہ قائِم نہ رہ سکےگا، کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔


بدکار بھاگتا چلا جاتا ہے، خواہ اُس کے تعاقب میں کویٔی بھی نہ ہو، لیکن صادق، شیرببر کی مانند دِلیر ہوتے ہیں۔


لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔ خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛ تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


خُدا اُس شہر میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛ صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔


میری نَسل اُن کی خدمت کرےگی؛ اَور آئندہ پُشتوں میں خُداوؔند کا ذِکر کیا جائے گا۔


بادشاہ احسویروسؔ نے ملِکہ ایسترؔ اَور یہُودی مردکیؔ سے کہا: ”کیونکہ ہامانؔ نے یہُودیوں کو اَپنا نِشانہ بنانا چاہا تھا مَیں نے ہامانؔ کا گھر لے کر ایسترؔ کو دے دیا اَور ہامانؔ کو سُولی پر ٹنگوا دیا۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


تَب فلسطینیوں کے لشکر کے سارے سپاہیوں میں خوف و ہِراس پھیل گیا خواہ وہ چھاؤنی میں تھے یا میدان میں۔ جو چوکیوں پر تعینات تھے اُن میں اَور چھاپہ مار دستوں میں بھی دہشت کی لہر دَوڑ گئی اَور زمین دہل گئی۔ یہ خوف و ہِراس یَاہوِہ نے نازل کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات