Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 14:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛ اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے۔ وہ باہم نجِس ہو گئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अफ़सोस, सब सहीह राह से भटक गए, सबके सब बिगड़ गए हैं। कोई नहीं जो भलाई करता हो, एक भी नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 افسوس، سب صحیح راہ سے بھٹک گئے، سب کے سب بگڑ گئے ہیں۔ کوئی نہیں جو بھلائی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 14:3
25 حوالہ جات  

ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


ہم سَب اُس شخص کی مانند ہو گئے ہیں جو ناپاک ہے، اَور ہمارے سارے راستی کے کام گویا گندے چیتھڑوں کی طرح ہیں؛ ہم سَب پتّے کی طرح مُرجھا جاتے ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمیں ہَوا کی طرح اُڑا لے جاتے ہیں۔


کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں،


احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔


وہ کون ہے جو ناپاک میں سے پاک شَے نکال سکے؟ کویٔی بھی نہیں!


بدکار لوگ پیدائش ہی سے گُمراہ ہو جاتے ہیں؛ ماں کے پیٹ سے ہی جھُوٹ پھیلا کر راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔


کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔


اَپنے خادِم کو عدالت میں نہ لائیں، کیونکہ زندوں میں سے کویٔی آپ کی نگاہ میں راستباز نہیں۔


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


”کیونکہ میری قوم سے دو گُناہ سرزد ہُوئے ہیں، اُنہُوں نے مُجھ، آبِ حیات کے چشمے کو ترک کر دیا ہے، اَور اَپنے لیٔے حوض کھود لیٔے ہیں اَیسی شکستہ حوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سَکتا۔


عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔


میں کھوئی ہُوئی بھیڑ کی مانند بھٹک گیا ہُوں۔ آپ ہی اَپنے خادِم کو تلاش کریں، کیونکہ مَیں نے آپ کے اَحکام فراموش نہیں کئے ہیں۔


مَیں نے صِرف یہ مَعلُوم کیا ہے: کہ خُدا نے نَوع اِنسان کو راستکار بنایا، لیکن اِنسان نے بہت سِی بندشیں تجویز کیں۔“


میری گُناہ آلُودہ حماقت کے باعث میرے زخم سڑ گیٔے اَور اُن میں بدبُو پیدا ہو گئی ہے۔


”اِس بدکار پُشت کا ایک بھی شخص اُس اَچھّے مُلک کو دیکھ نہ پایٔےگا، جسے دینے کی قَسم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی،


میں تُمہیں شرمندہ کرنے کے لیٔے یہ کہتا ہُوں۔ کیا سچ مُچ تُم میں ایک بھی عقلمند نہیں جو مسیحی بھائیو کے مُعاملات کا بِلاجِھجک فیصلہ کر سکے؟


تو پھر اِنسان کیا چیز ہے جو حقیر اَور فاسق ہے، اَورجو بدی کو پانی کی طرح پی لیتا ہے!


اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے تمام اہلکار اَور مِصری رات ہی کو اُٹھ بیٹھے اَور مِصر میں بڑا کہرام مچا کیونکہ کویٔی بھی گھر اَیسا نہ تھا جِس میں کویٔی مَرا نہ ہو۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کی درخواست کے مُطابق کیا۔ لہٰذا وہ ساری مکھّیاں فَرعوہؔ، اُس کے اہلکاروں اَور اُس کے لوگوں کے پاس سے چلی گئیں اَور ایک بھی باقی نہ رہی۔


خُدا نے دیکھا کہ زمین بہت بگڑ چُکی ہے، کیونکہ زمین پر سَب لوگوں نے اَپنے ضوابط بِگاڑ لیٔے تھے۔


زمین پر اَیسا کویٔی راستباز اِنسان نہیں ہے جو صِرف نیکی ہی نیکی کرے اَور کبھی خطا نہ کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات