Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 139:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَے یَاہوِہ، کیا مَیں آپ کے عداوت رکھنے والوں سے عداوت نہ رکھوں گا، اَور اُن سے نفرت نہ کروں جو آپ کے خِلاف سَر اُٹھاتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اَے خُداوند! کیا مَیں تُجھ سے عداوت رکھنے والوں سے عداوت نہیں رکھتا اور کیا مَیں تیرے مُخالِفوں سے بیزار نہیں ہُوں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ऐ रब, क्या मैं उनसे नफ़रत न करूँ जो तुझसे नफ़रत करते हैं? क्या मैं उनसे घिन न खाऊँ जो तेरे ख़िलाफ़ उठे हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اے رب، کیا مَیں اُن سے نفرت نہ کروں جو تجھ سے نفرت کرتے ہیں؟ کیا مَیں اُن سے گھن نہ کھاؤں جو تیرے خلاف اُٹھے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 139:21
12 حوالہ جات  

میں دغابازوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہُوں، کیونکہ وہ آپ کے کلام پر عَمل نہیں کرتے۔


مُجھے اُن لوگوں سے نفرت ہے جو جھوٹے بُتوں کی پرستش کرتے ہیں؛ میں تو یَاہوِہ پر توکّل کرتا ہُوں۔


مَیں تمہارے کاموں، تمہارے سخت محنت اَور تمہارے ثابت قدمی سے واقف ہُوں۔ اَور مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو بدکاروں کو برداشت نہیں کر سَکتا اَور تُم نے اُن کے دعووں کو جو خُود کو رسول کہتے ہیں مگر ہیں نہیں، اُنہیں تُم نے آزما کر جھُوٹا پایا۔


تو یِہُو بِن حنانیؔ غیب بین اُس سے مُلاقات کرنے آیا اَور یہوشافاطؔ بادشاہ سے کہا، ”کیا آپ کو زیب دیتاہے کہ آپ بدکاروں کی مدد کریں اَور یَاہوِہ سے دُشمنی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھّیں؟ اِس سبب سے آپ یَاہوِہ کے قہر کے سزاوار ہیں۔


البتّہ یہ بات تمہارے حق میں ہے کہ تُو نِیکُلیّوں کے کاموں سے نفرت کرتا ہے جِن سے میں بھی نفرت رکھتا ہُوں۔


بدکاروں کی محفل سے مُجھے نفرت ہے اَور بدکار لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے دُور بھاگتا ہُوں۔


جَب یِسوعؔ یروشلیمؔ کے نزدیک پہُنچے اَور شہر کو دیکھا تو رو پڑے۔


وہ اُن کی سخت دِلی پر نہایت ہی غمگین ہُوئے اَور اُن پر غُصّہ سے نظر کرکے، یِسوعؔ نے اُس آدمی سے کہا، ”اَپنا ہاتھ بڑھا۔“ اُس نے جَیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اُس کا ہاتھ بالکُل ٹھیک ہو گیا تھا۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں، کیونکہ لوگ آپ کے آئین پر عَمل نہیں کر رہے ہیں۔


یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛ جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیں خواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات