Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 137:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیونکہ ہمیں اسیر کرنے والوں نے ہم سے نغمہ گانے کو کہا، ہمیں اَذیّت پہُنچانے والوں نے ہم سے خُوشی منانے کو کہا؛ اُنہُوں نے کہا: ”صِیّونؔ کے نغموں میں سے کویٔی نغمہ ہمارے لیٔے گاؤ!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ وہاں ہم کو اسِیر کرنے والوں نے گِیت گانے کا حُکم دِیا اور تباہ کرنے والوں نے خُوشی کرنے کا اور کہا صِیُّون کے گِیتوں میں سے ہم کو کوئی گِیت سناؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि जिन्होंने हमें गिरिफ़्तार किया था उन्होंने हमें वहाँ गीत गाने को कहा, और जो हमारा मज़ाक़ उड़ाते हैं उन्होंने ख़ुशी का मुतालबा किया, “हमें सिय्यून का कोई गीत सुनाओ!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ جنہوں نے ہمیں گرفتار کیا تھا اُنہوں نے ہمیں وہاں گیت گانے کو کہا، اور جو ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں اُنہوں نے خوشی کا مطالبہ کیا، ”ہمیں صیون کا کوئی گیت سناؤ!“

باب دیکھیں کاپی




زبور 137:3
18 حوالہ جات  

”وہ دِن آئیں گے کہ یہ چیزیں جو تُم یہاں دیکھ رہے ہو، اِن کا کویٔی بھی پتّھر اَپنی جگہ باقی نہ رہے گا بَلکہ گرا دیا جائے گا۔“


اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا، یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا، ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا ٹیلہ بَن جائے گا۔


”شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت موریشیت کے باشِندے میکاہؔ نے نبُوّت کی تھی۔“ اُس نے یہُودیؔہ کے تمام لوگوں سے فرمایا تھا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ” ’صِیّونؔ میں کھیت کی مانند ہل چلایا جائے گا، اَور یروشلیمؔ کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گا، اَور بیت المُقدّس کی پہاڑی گھنی جھاڑیوں سے بھر جائے گی۔‘ “


”مَیں یروشلیمؔ کو کھنڈروں کا ڈھیر، اَور گیدڑوں کا بسیرا بنا دُوں گا؛ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اُجاڑ دُوں گا تاکہ وہاں کویٔی بُودوباش کرنے نہ پایٔے۔“


اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔


خُدا نے ہمیں اَپنے پڑوسیوں کے لیٔے تنازعہ کا باعث بنا دیا ہے، اَور ہمارے دُشمن ہمارا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


اَے خُدا، قومیں خُدا کی مِیراث میں داخل ہو گئی ہیں؛ اُنہُوں نے خُدا کے مُقدّس ہیکل کو ناپاک کیا ہے، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔


اَے خُدا، صِیّونؔ میں تعریف آپ کی منتظر ہے؛ اَور آپ کے لیٔے ہماری مَنّتیں پُوری کی جایٔیں گی۔


تاکہ میں صِیّونؔ کی بیٹی کے پھاٹکوں کے پاس آپ کی سِتائش کر سکوں، اَور وہاں آپ کی دی ہُوئی نَجات سے خُوش ہوؤں۔


وہ اَپنے ساتھیوں اَور سامریہؔ کی فَوج کی مَوجُودگی میں کہنے لگاکہ، ”یہ ناتواں یہُودی کیا کر رہے ہیں؟ کیا وہ اَپنی فصیل پھر سے کھڑی کر سکیں گے؟ کیا وہ قُربانیاں چڑھائیں گے؟ کیا وہ ایک ہی دِن میں سَب کچھ کر لیں گے؟ کیا وہ جلے ہُوئے پتّھروں کو کوڑوں کے ڈھیر سے نکال کر پھر سے نیا بنا سکیں گے؟“


پہلے اُسی دِن داویؔد نے آسفؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو ہدایت دی کہ وہ یَاہوِہ کی شُکر گُزاری کے لیٔے یہ زبُور گائیں:


اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔


داویؔد، اَور سَب لیوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اَور موسیقار اَور قنانیاہؔ جو گلوکاروں کا نِگراں تھا، کتانی لباس پہنے ہُوئے تھے اَور داویؔد بھی کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے۔


کسی غمگین کے سامنے نغمہ گانے والا، جاڑے میں کسی کے کپڑے اُتار لینے والے یا زخم پر سِرکہ ڈالنے والے کی مانند ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات