Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 136:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جنہوں نے زمین کو پانی پر پھیلایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जिसने ज़मीन को मज़बूती से पानी के ऊपर लगा दिया उसका शुक्र करो, क्योंकि उस की शफ़क़त अबदी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جس نے زمین کو مضبوطی سے پانی کے اوپر لگا دیا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 136:6
11 حوالہ جات  

کیونکہ اُن ہی نے سمُندروں کے اُوپر اُس کی بُنیاد رکھی اَور سیلابوں پر اُسے قائِم کیا۔


لیکن یَاہوِہ خُدا نے اَپنی قُدرت سے زمین کو خلق کیا؛ اَور اَپنی حِکمت سے جہان کی بُنیاد ڈالی اَور اَپنی دانش سے آسمانوں کو تانا۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”آسمان کے نیچے کا پانی ایک جگہ جمع ہو اَور خُشکی نموُدار ہو اَور اَیسا ہی ہُوا۔“


”یَاہوِہ، تیرا فدیہ دینے والے، جنہوں نے تُجھے رحم میں بنایا، یُوں کہتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، جِس نے سَب چیزیں بنائیں، جِس نے اکیلے ہی آسمانوں کو تانا، اَور خُود ہی زمین کو پھیلایا،


یَاہوِہ خُدا یُوں فرماتے ہیں۔ جِس نے آسمان پیدا کیا، اَور اُنہیں تان دیا، جِس نے زمین کو اَورجو کچھ اُس میں سے نکلتا ہے اُسے پھیلایا، جو اُس کے باشِندوں کو سانس، اَور اُس پر چلنے والوں کو زندگی دیتاہے:


خُدا شمال کو خلا میں پھیلا دیتے ہیں؛ اَور زمین کو بغیر سہارے کے لٹکاتے ہیں۔


بنی اِسرائیل کی بابت یَاہوِہ کی نبُوّت۔ یَاہوِہ جو آسمان کو پھیلانے والے اَور زمین کی بُنیاد ڈالنے والے اَورجو اِنسان کے اَندر اُس کی رُوح پیدا کرتے ہیں، وہ یُوں فرماتے ہیں،


وہ دُنیا کے مُحیط سے بھی اُوپر تخت نشین ہے، اَور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانند ہیں۔ وہ آسمانوں کو شامیانہ کی مانند تانتا ہے، اَور اُنہیں خیمہ کی مانند پھیلاتا ہے تاکہ اُن میں سکونت کر سکیں۔


کیا تُم آسمانوں کو پھیلانے میں اُس کی مدد کر سکتے ہو، جو ڈھلے ہُوئے کانسے کے آئینہ کی مانند مضبُوط ہوتے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات