Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 135:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بےگُناہ قرار دیں گے، اَور اَپنے بندوں پر رحم کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 کیونکہ خُداوند اپنی قَوم کی عدالت کرے گا اور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 क्योंकि रब अपनी क़ौम का इनसाफ़ करके अपने ख़ादिमों पर तरस खाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 کیونکہ رب اپنی قوم کا انصاف کر کے اپنے خادموں پر ترس کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 135:14
11 حوالہ جات  

جَب یَاہوِہ دیکھیں گے کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اَور کویٔی بھی باقی نہ بچا، نہ غُلام، نہ آزاد، تو وہ اَپنے لوگوں کا اِنصاف کریں گے اَور اَپنے خادِموں پر رحم کھائیں گے۔


خُدا اَپنی اُمّت کا اِنصاف کرنے کے لیٔے، اُوپر سے آسمان کو اَور زمین کو بُلاتے ہیں۔


یَاہوِہ ہی قوموں کا قاضی ہیں، اَے یَاہوِہ، میری راستی کے مُطابق، اَور اَے خُداتعالیٰ، میری دیانتداری کے مُطابق میرا اِنصاف کریں۔


اُس نے یَاہوِہ سے دعا مانگی، ”اَے یَاہوِہ، جَب مَیں اَپنے گھر میں تھا، تو کیا مَیں نے یہی بات نہیں کہی تھی کہ آپ اُنہیں مُعاف کر دیں گے؟ اِس لیٔے مَیں نے ترشیشؔ کو بھاگنے میں جلدی کی تھی۔ کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ آپ رحیم و کریم خُدا ہیں۔ جو قہر کرنے میں دھیما اَور شفقت میں غنی ہیں۔ آپ اَیسے خُدا ہیں جو عذاب نازل کرنے سے باز رہتاہے۔


تَب یَاہوِہ نے اُس آفت کو ٹال دیا، اَور پھر یَاہوِہ قادر نے فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“


پس یَاہوِہ نے رحم کیا اَور اَپنے کام کو روک دیا۔ اَور فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“


اَور یَاہوِہ نے ایک فرشتہ کو بھیجا کہ یروشلیمؔ کو تباہ کر ڈالے۔ لیکن جَب فرشتہ یہ کام کرنے لگا تو یَاہوِہ اُس تباہی کو دیکھ کر ملُول ہُوئے اَور اُنہُوں نے اُس فرشتہ سے جو لوگوں کو ہلاک کر رہاتھا فرمایا، ”بس کر، اَپنا ہاتھ روک لے!“ یَاہوِہ کا فرشتہ اُس وقت یبُوسی اُرنانؔ کے کھلیان کے پاس کھڑا تھا۔


تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔


اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔


وہ یَاہوِہ، کے سامنے گائیں گے کیونکہ وہ آ رہے ہیں، وہ جہان کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ وہ راستی سے دُنیا کی اَور اَپنی سچّائی سے قوموں کی عدالت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات