Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 13:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔ میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन मैं तेरी शफ़क़त पर भरोसा रखता हूँ, मेरा दिल तेरी नजात देखकर ख़ुशी मनाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن مَیں تیری شفقت پر بھروسا رکھتا ہوں، میرا دل تیری نجات دیکھ کر خوشی منائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 13:5
18 حوالہ جات  

اَپنے آپ کو خُدا کی مَحَبّت میں قائِم رکھو اَور اَبدی زندگی کے لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی رحمت کے مُنتظر رہو۔


یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“


پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا، میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔


لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔


تاکہ میں صِیّونؔ کی بیٹی کے پھاٹکوں کے پاس آپ کی سِتائش کر سکوں، اَور وہاں آپ کی دی ہُوئی نَجات سے خُوش ہوؤں۔


میری جان آپ کی نَجات کے لیٔے بیتاب ہے، لیکن مَیں نے آپ کے کلام پر اَپنی اُمّید لگا رکھی ہے۔


اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت کس قدر بیش قیمتی ہے! کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ، سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر، اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،


بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی، لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت اُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔


اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے،


یَاہوِہ اُن سے خُوش ہوتے ہیں جو اُن سے ڈرتے ہیں، اَورجو اُن کی لافانی مَحَبّت کے اُمّیدوار ہیں۔


اَپنی نَجات کی خُوشی مُجھے پھر سے عنایت کریں، اَور وہ مُستعد رُوح بخشیں جو مُجھے سنبھالے رہے۔


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


اَور چرواہے جَیسا اُنہیں بتایا گیا تھا وَیسا ہی سَب کُچھ دیکھ کر اَور سُن کر خُدا کی تمجید اَور تعریف کرتے ہُوئے واپس چلے گیٔے۔


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


کیونکہ مَیں گرنے کو ہُوں، اَور میرا درد برابر میرے ساتھ لگا ہُواہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات