Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 13:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟ آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چِھپائے رکھّے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। ऐ रब, कब तक? क्या तू मुझे अबद तक भूला रहेगा? तू कब तक अपना चेहरा मुझसे छुपाए रखेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے رب، کب تک؟ کیا تُو مجھے ابد تک بھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے رکھے گا؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 13:1
15 حوالہ جات  

آپ اَپنا چہرہ کیوں چھپاتے ہیں؟ اَور مُجھے اَپنا دُشمن کیوں سمجھتا ہے؟


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟


آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں فراموش کر دیا؟ آپ نے ہمیں اِتنے عرصہ تک کیوں بھُلائے رکھا؟


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا، اَپنے لوگوں کی دعاؤں کے خِلاف خُدا کا قہر کب تک بھڑکتا رہے گا؟


میری جان بھی نہایت پریشان ہے، اَے یَاہوِہ، آخِر کب تک آپ کی مدد کا منتظر رہُوں؟


آپ اَپنا مُنہ کیوں چھپاتے ہیں اَور ہماری مُصیبت اَور مظلومی کو بھُول جاتے ہیں؟


اَے خُداوؔند، آپ کب تک دیکھتے رہیں گے؟ میری جان کو اُن کی غارت گری سے، ہاں، میری قیمتی جان اُن دُشمنوں سے چھُڑا لے جو مُجھ پر شیروں کی مانند حملہ کرتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اَپنا ہاتھ اُٹھائیں، اَے خُدا! اَور مظلوموں کو فراموش نہ کریں۔


کیا آپ سدا ہم سے خفا رہیں گے؟ کیا آپ اَپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھیں گے؟


اَے خُدا، آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں ترک کر دیا؟ آپ کی چراگاہ کی بھیڑوں پر آپ کا قہر کیوں بھڑک رہاہے؟


لیکن تمہاری بدکاری نے تُمہیں اَپنے خُدا سے دُور کر دیا ہے؛ اَور تمہارے گُناہوں نے اُسے تُم سے اَیسا روپوش کیا، کہ وہ سُنتے نہیں۔


صُبح کو ہمیں اَپنی لافانی مَحَبّت سے آسُودہ کریں، تاکہ ہم خُوشی سے گائیں اَور عمر بھر شادمان رہیں۔


اُس دِن میرا قہر اُن پر نازل ہوگا اَور مَیں اُنہیں ترک کر دُوں گا اَور اُن سے اَپنا مُنہ موڑ لُوں گا؛ اَور وہ فنا ہو جایٔیں گے۔ اَور کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور اُس دِن وہ پوچھیں گے، ’کیا یہ آفتیں ہم پر اِس لیٔے نہیں آئیں کیونکہ ہمارا خُدا ہمارے ساتھ نہیں ہے؟‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات