Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 129:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 صِیُّون سے نفرت رکھنے والے سب شرمِندہ اور پسپا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अल्लाह करे कि जितने भी सिय्यून से नफ़रत रखें वह शरमिंदा होकर पीछे हट जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اللہ کرے کہ جتنے بھی صیون سے نفرت رکھیں وہ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 129:5
17 حوالہ جات  

”کیونکہ مَیں اَپنے جلال کی خاطِر اَور اَپنے بندہ داویؔد کی خاطِر، اِس شہر کی حِفاظت کروں گا اَور اِسے بچاؤں گا!“


مُجھ پر اِلزام لگانے والے شرمندہ ہوکر فنا ہو جایٔیں؛ جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں؛ ذِلّت اَور رُسوائی کے شِکار ہوں۔


اُس روز جَب دُنیا کی ساری قومیں یروشلیمؔ کے مقابل جمع ہوں گی، تو مَیں یروشلیمؔ کو ساری قوموں کے لیٔے جنبش نہ کھانے والی چٹّان بنا دُوں گا۔ وہ سَب جو اُس کو ہٹانے کی کوشش کریں گے، خُود زخمی ہو جایٔیں گے۔


لیکن اَب بہت سِی قومیں، تیرے خِلاف جمع ہو گئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ”صِیّونؔ کو ناپاک ہونے دو، اَور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں!“


جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔


ہامانؔ نے اَپنی بیوی زِیرشؔ اَور اَپنے دوستوں کو اُس واقعہ کی خبر دی جو اُسے پیش آیاتھا۔ اُس کے مُشیروں اَور اُس کی بیوی زِیرشؔ نے اُس سے کہا، ”اگر مردکیؔ آپ کی ذِلّت کا باعث ہُواہے جو ایک یہُودی ہے تو آپ کا اُس پر غالب آنا ممکن نہیں بَلکہ آپ خُود تباہ ہوکر رہ جائیں گے!“


جو کویٔی خُداوؔند سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ ملعُون ہو، ہمارے خُداوؔند آنے والے ہیں۔


اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ”اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی، تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔


یہُودیوں نے اَپنے سارے دُشمنوں کو تلوار کا نِشانہ بنایا اَور اُنہیں ہلاک کرکے تباہ و برباد کر دیا اَور اَپنے نفرت کرنے والوں کے ساتھ جیسا چاہا سو کیا۔


جَب ہمارے سَب دُشمنوں نے سُنا تو اِردگرد کی تمام قومیں ڈر گئیں اَور اُن کی خُود اِعتمادی جاتی رہی کیونکہ اُنہُوں نے جان لیا کہ یہ کام ہم نے اَپنے خُدا کی مدد سے کیا ہے۔


وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ!“ کرتے ہیں! وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث تباہ کئے جایٔیں۔


گویا ایک بھُوکا آدمی خواب میں دیکھے کہ وہ کھا رہاہے، لیکن جَب جاگ اُٹھتا ہے تو اَپنا پیٹ خالی ہی پاتاہے؛ یا کویٔی پیاسا آدمی خواب میں دیکھے کہ وہ پی رہاہے، لیکن جاگ اُٹھنے پر اَپنے آپ کو پیاسا اَور ہِراساں پاتاہے۔ اَیسا ہی حال اُن تمام قوموں کے گِروہ کا ہوگا جو کوہِ صِیّونؔ سے جنگ کرتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات