Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 129:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،“ اِسرائیل اَب یہ کہے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِسرائیل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ियारत का गीत। इसराईल कहे, “मेरी जवानी से ही मेरे दुश्मन बार बार मुझ पर हमलाआवर हुए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زیارت کا گیت۔ اسرائیل کہے، ”میری جوانی سے ہی میرے دشمن بار بار مجھ پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 129:1
26 حوالہ جات  

اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے،


جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔


”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو: ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت، اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے، کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے، جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔


”تَب تُو اَپنے جادُو، ٹونے اَور بہت سے منتر جِن کی تُونے بچپن ہی سے مشق کر رکھی ہے، جاری رکھ، شاید تُو کامیاب ہو، یا شاید تُو رُعب جما سکے۔


اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں، تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔ اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں، تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔


جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔


مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا: ”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“


میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں، اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں، جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


جَب بھی اِسرائیلی لڑنے کے لیٔے جاتے تو یَاہوِہ کا ہاتھ اُنہیں شِکست دینے کے لیٔے اُن کے خِلاف اُٹھتا جَیسا کہ اُنہُوں نے اُن سے قَسم کھا کر کہاتھا۔ لہٰذا وہ بڑی مُصیبت میں گِرفتار ہو گئے۔


تَب فَرعوہؔ نے اَپنے تمام لوگوں کو یہ حُکم دیا: ”ہر اِسرائیلی لڑکا جو پیدا ہو وہ ضروُر دریائے نیل میں پھینک دیا جائے۔ لیکن ہر ایک لڑکی کو زندہ رہنے دیا جائے۔“


وہ مِصر میں فاحِشہ بنیں اَور اَپنی جَوانی ہی سے جِسم فروشی کرنے لگیں۔ اُس مُلک میں اُن کی چھاتِیاں مسلی گئیں اَور اُن کے سینے سہلائے گیٔے۔


ذِلّت اَور سخت مشقّت کے سبب سے، بنی یہُوداہؔ جَلاوطن ہُوا۔ وہ مُختلف قوموں کے درمیان سکونت پذیر ہے؛ لیکن اُسے کہیں راحت کی جگہ نہیں ملتی۔ جِتنوں نے اُس کا تعاقب کیا اُنہُوں نے اُسے اُس کی غمگینی کی حالت میں جا لیا۔


جَب تُو خُود کو محفوظ سمجھتی تھی تَب مَیں نے تُجھے آگاہ کیا تھا، لیکن تُونے کہا، ’میں نہیں سُنوں گی!‘ تمہاری جَوانی سے ہی تمہارا یہی رویّہ رہا؛ تُم نے ہرگز میری بات نہ مانی۔


میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔


میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟


اَپنے لڑکپن ہی سے میں مُصیبت زدہ اَور قریبُ المرگ ہُوں؛ آپ کی دہشت کے باعث میں مایوس ہو چُکا ہُوں۔


یَاہوِہ کا غضب اِسرائیلیوں پر بھڑکا اَور اُس نے اُنہیں ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ کے بادشاہ کوشن رِسعتیمؔ کے ہاتھوں بیچ ڈالا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل آٹھ بَرس تک اُس کے مطیع رہے۔


وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔


فلسطینیوں نے اِسرائیل کے سارے مُلک میں ایک بھی لوہار باقی نہ رہنے دیا، ”کیونکہ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ عِبرانی لوگ لوہاروں سے تلواریں اَور نیزے بنوا لیں گے!“


مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں، اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔


لہٰذا اُنہُوں نے اُن پر بیگار لینے والے سرداروں کو مُقرّر کیا تاکہ اُن سے سخت کام لے کر اُن کو ستائیں اَور اُنہُوں نے فَرعوہؔ کے ذخیروں کے لیٔے شہر پِتومؔ اَور رَعمسیسؔ بنائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات