Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 128:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں، اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ियारत का गीत। मुबारक है वह जो रब का ख़ौफ़ मानकर उस की राहों पर चलता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زیارت کا گیت۔ مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 128:1
24 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو بے اِلزام ہیں، اَورجو یَاہوِہ کے آئین کے مُطابق چلتے ہیں۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے، اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے، اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛


تَب تمام یہُودیؔہ، گلِیل اَور سامریہؔ میں جماعت کو اَمن نصیب ہُوا، وہ مضبُوط ہوتی گئی خُداوؔند کے خوف و عقیدت میں زندگی گُزارنے اَور پاک رُوح کی حوصلہ اَفزائی سے جماعت کی تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا گیا۔


یَاہوِہ اُن سے خُوش ہوتے ہیں جو اُن سے ڈرتے ہیں، اَورجو اُن کی لافانی مَحَبّت کے اُمّیدوار ہیں۔


اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں، تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔ اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں، تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔


کیا چُھوٹے، کیا بڑے، جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں، وہ اُنہیں برکت دیں گے۔


غرض، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں اَور خُداوؔند یِسوعؔ میں تمہاری حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے خُدا کو خُوش کرنے کی لیٔے مُناسب چال چلنا سیکھا ہے، اَور تُم وَیسی ہی زندگی گزار بھی رہے ہو۔ اَور اَب اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں، جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں، اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


وہ کویٔی غلط کام نہیں کرتے؛ اَور یَاہوِہ کی راہوں پر چلتے ہیں۔


وہ دونوں خُدا کی نظر میں راستباز تھے اَور خُداوؔند کے سَب اَحکام اَور قوانین پر پُوری طرح بے عیب عَمل کرتے تھے۔


میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟


اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے،


اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛ اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔


جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔


”کاش کہ میری اُمّت میری سُنتی، اَور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا،


میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔


مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا: ”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“


تُم شہر اَور کھیت میں کام کرتے ہُوئے مُبارک ہوگے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ کی راہوں پر چلتا رہا؛ اَور مَیں نے اَپنے خُدا کے خِلاف کویٔی بدی نہیں کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات