Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 127:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں، اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 बच्चे ऐसी नेमत हैं जो हम मीरास में रब से पाते हैं, औलाद एक अज्र है जो वही हमें देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 بچے ایسی نعمت ہیں جو ہم میراث میں رب سے پاتے ہیں، اولاد ایک اجر ہے جو وہی ہمیں دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 127:3
22 حوالہ جات  

تمہاری اَولاد مُبارک ہوگی، تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے چَوپایوں کے بچّے یعنی گائے بَیل کے بچھڑے اَور بھیڑ بکریوں کے برّے مُبارک ہوں گے۔


مَیں نے اِس بچّہ کے لیٔے دعا کی اَور یَاہوِہ نے میری مُراد جو مَیں نے اُس سے مانگی تھی پُوری کر دی۔


میں یہاں ہُوں اَور اُن فرزندوں کے ساتھ ہُوں جنہیں یَاہوِہ نے مُجھے دیا ہے۔ ہم قادرمُطلق یَاہوِہ کی جانِب سے جو کوہِ صِیّونؔ پر رہتاہے، بنی اِسرائیل کے درمیان نِشانات اَور معجزے ہیں۔


اَور مُجھ سے کہا، ’میں تُمہیں سرفراز کروں گا اَور تمہاری تعداد کو بڑھاؤں گا۔ تمہاری قوم سے کیٔی اُمّتیں پیدا ہُوں گی اَور مَیں یہ مُلک تمہارے بعد تمہاری نَسل کو اَبدی مِیراث کے طور پر بخشوں گا۔‘


تَب عیسَوؔ نے نگاہ اُٹھاکر عورتوں اَور بچّوں کو دیکھا اَور پُوچھا، ”یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟“ یعقوب نے جَواب دیا، ”یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے تمہارے خادِم کو عنایت کئے ہیں۔“


خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، ”پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔“


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


یَاہوِہ نے مُجھے بہت سے بیٹے دئیے ہیں اَور میرے سَب بیٹوں میں سے اُس نے میرے بیٹے شُلومونؔ کو بنی اِسرائیل پر یَاہوِہ کی بادشاہی کے تخت پر تخت نشین ہونے کے واسطے مُنتخب کیا۔


اُن کی کمانوں سے جَوان زخمی ہوکر گریں گے؛ وہ نہ شیرخواروں پر ترس کھایٔیں گے اَور نہ ہی لڑکے، لڑکیوں پر رحم کی نظر کریں گے۔


اَور آدمؔ نے اَپنی بیوی حوّاؔ سے ہمبستری کی اَور وہ حاملہ ہُوئی، اَور حوّاؔ نے قائِنؔ کو پیدا کیا۔ حوّاؔ نے کہا، ”مُجھے یَاہوِہ کی طرف سے ایک فرزند عطا ہُواہے۔“


جِس مُلک کو تُمہیں دینے کی قَسم یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی اُس میں یَاہوِہ تمہاری اَولاد کو، تمہارے مویشیوں کے بچّوں کو اَور تمہاری زمین کی فصل کو خُوب بڑھا کر تُمہیں کثرت سے ترقّی بخشیں گے۔


اُس کے تیس بیٹے اَور تیس بیٹیاں تھیں۔ اُس نے اَپنے برادری کے باہر کے مَردوں سے اَپنی بیٹیاں بیاہ دیں اَور اَپنے بیٹوں کے لیٔے بھی اَپنے برادری کے باہر سے تیس جَوان عورتیں بیاہ کر لایا۔ اِبصانؔ سات سال تک اِسرائیل کا قاضی بنا رہا۔


اَور چھٹا اِترِعامؔ تھا جو داویؔد کی بیوی عِگلاہؔ کے بطن سے تھا۔ یہ داویؔد کے یہاں حِبرونؔ میں پیدا ہُوئے تھے۔


اَور اولامؔ کے بیٹے زبردست سُورما اَور تیر اَنداز تھے اَور اُن کے بہت سے بیٹے اَور پوتے تھے جو کُل ڈیڑھ سَو تھے۔ یہ تمام بنی بِنیامین تھے۔


اُن کے سات بیٹے اَور تین بیٹیاں تھیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات