Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 126:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند، ہمیں بحال کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرح ہمارے اسِیروں کو واپس لا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ रब, हमें बहाल कर। जिस तरह मौसमे-बरसात में दश्ते-नजब के ख़ुश्क नाले पानी से भर जाते हैं उसी तरह हमें बहाल कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے رب، ہمیں بحال کر۔ جس طرح موسمِ برسات میں دشتِ نجب کے خشک نالے پانی سے بھر جاتے ہیں اُسی طرح ہمیں بحال کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 126:4
9 حوالہ جات  

اَے ہمارے مُنجّی خُدا! ہمیں بحال کریں، اَپنا غضب ہم سے دُور کریں۔


بنی یہُوداہؔ اَور بنی اِسرائیل پھر سے مُتّحد ہوکر اَپنے لیٔے ایک رہنما مُقرّر کر لیں گے اَور اُس مُلک سے نکل آئیں گے کیونکہ یزرعیلؔ کا دِن عظیم ہوگا۔


دیکھو، مَیں ایک نیا کام کر رہا ہُوں! وہ اَب ظہُور میں آنے کو ہے، کیا تُم اُسے جانوگے نہیں؟ میں بیابان میں ایک راہ نکال رہا ہُوں اَور بنجر زمین میں ندیاں جاری کر رہا ہُوں۔


میں بنجر ٹیلوں پر ندیاں بہاؤں گا، اَور وادیوں میں چشمے جاری کروں گا۔ میں صحرا کو پانی کے تالاب میں اَور خشک زمین کو چشموں میں بدل دُوں گا۔


تَب لنگڑے ہِرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے، اَور گُونگے کی زبان خُوشی سے گائے گی۔ بیابان میں پانی کے چشمے پھوٹ نکلیں گے اَور صحرا میں ندیاں بہنے لگیں گی۔


جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔


تو جو پانی اُوپر کی طرف سے بہہ کر آ رہاتھا وہ بہت دُور آدمؔ کے شہر کے پاس جو ضارِتھانؔ کے پاس ہے رُک کر ایک ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اَورجو پانی نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف جاتا ہے وہ بالکُل الگ ہو چُکاتھا اَور لوگ عَین یریحوؔ کے مقابل پار اُترگئے۔


مَیں تُمہیں مِل جاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور میں تُمہیں اسیری سے نکال کر واپس لے آؤں گا؛ اَور تُمہیں اُن تمام قوموں اَور جگہوں میں سے جہاں تُمہیں جَلاوطن کیا گیا تھا جمع کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور اُس جگہ واپس لاؤں گا جہاں سے مَیں نے تُمہیں قَیدی بنا کر جَلاوطن کیا تھا۔“


کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات