Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 123:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ہم نے مغروُروں کے تمسخر، اَور گستاخوں کی حقارت کی بہت برداشت کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 آسُودہ حالوں کے تمسخُر اور مغرُوروں کی حقارت سے ہماری جان سیر ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 सुकून से ज़िंदगी गुज़ारनेवालों की लान-तान और मग़रूरों की तहक़ीर से हमारी जान दूभर हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 سکون سے زندگی گزارنے والوں کی لعن طعن اور مغروروں کی تحقیر سے ہماری جان دوبھر ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 123:4
16 حوالہ جات  

مغروُر بے دھڑک میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں، لیکن مَیں آپ کے آئین سے کنارہ نہیں کرتا۔


آسُودہ لوگ بدنصیبی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اُن کی قِسمت میں لکھی ہُوئی ہے جِن کے قدم پھسلتے رہتے ہیں۔


جَب اُنہُوں نے مُردوں کی قیامت کے بارے میں سُنا، تو اُن میں سے بعض نے اِس بات کو ہنسی میں اُڑا دیا، اَور بعض نے کہا کہ، ”ہم اِس مضمون پر تُجھ سے پھر کبھی سُنیں گے۔“


وہ ہمیں بُرا بھلا کہتے ہیں تو ہم نرم مِزاجی سے جَواب دیتے ہیں۔ ہم آج تک پاؤں کی دُھول اَور دُنیا کے کُوڑےکرکٹ کی مانِند سمجھے جاتے ہیں۔


جَب وہ اَپنی صفائی میں یہ بَیان کر ہی رہے تھے تو فِیستُسؔ نے اُنہیں اِشارے سے روک کر بُلند آواز سے کہا، ”پَولُسؔ! تو پاگل ہو گیا ہے، علم کی زیادتی نے تُجھے پاگل کر دیا ہے۔“


افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں!


”ہم نے مُوآب کے تکبُّر کے بارے میں سُنا ہے۔ اُس کا غُرور کتنا زِیادہ ہے، اُس کا گستاخانہ، فخر اَور خُود فریبی، اَور اُس کے دِل کی مغروُریت مشہُور ہے۔


”مُوآب اَپنی جَوانی ہی سے سکون سے رہاہے، گویا مَے اَپنی تلچھٹ پر ٹھہر گئی ہو، جو ایک برتن سے دُوسرے برتن میں نہ اُنڈیلی گئی ہو۔ اَورجو کبھی جَلاوطن نہیں ہُوا۔ اِس لیٔے اُس کا ذائقہ اُسی میں قائِم ہے، اَور اُس کی مہک نہیں بدلی۔


کانپو، اَے آسُودہ عورتوں؛ تھرتھراؤ، اَے بےپروا بیٹیوں! خود کو محفوظ محسُوس کرتی ہو اَپنے کپڑے اُتار دو اَور اَپنی کمر پر ٹاٹ باندھو۔


اَے عورتوں! تُم جو آسُودہ ہو، اُٹھو اَور میری سُنو؛ اَے بے فکر بیٹیوں، میری باتوں پر کان لگاؤ!


اگر تُم میری جگہ ہوتے تو میں بھی تمہاری طرح بولتا؛ تمہارے خِلاف باتیں گڑھتا اَور تمہارے سامنے اَپنا سَر ہلاتا۔


لیکن جَب سنبلّطؔ حُورونی، طُوبیاہؔ عمُّونی اہلکار اَور گیشمؔ عربی نے یہ سُنا تو اُنہُوں نے ہمارا مذاق اُڑایا اَور بڑی حقارت سے کہنے لگے، ”یہ کیا ہے جو تُم کر رہے ہو؟ کیا تُم بادشاہ کے خِلاف بغاوت کر رہے ہو؟“


(اصل میں اتھینؔے والے کیا دیسی کیا پردیسی، اَپنی فُرصت کا سارا وقت کسی اَور کام کی بجائے صِرف نئی نئی باتیں سُننے یا سُنانے میں گزارا کرتے تھے۔)


کیا بنی اِسرائیل کا تُم نے مذاق نہیں اُڑایا؟ کیا وہ چوروں میں سے تھا، کیونکہ جَب بھی تُم اُس کا ذِکر کرتے تھے تو حقارت سے اَپنا سَر ہلاتے تھے۔


جب اُس فلسطینی نے داویؔد پر نگاہ ڈالی اَور جَب دیکھا کہ وہ محض ایک سُرخ رو اَور خُوبصورت لڑکا ہے تو اُس نے اُسے حقیر جانا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات