Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 123:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف، اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں، اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں، جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 دیکھ جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اپنے آقا کے ہاتھ کی طرف اور لَونڈی کی آنکھیں اپنی بی بی کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں اُسی طرح ہماری آنکھیں خُداوند اپنے خُدا کی طرف لگی ہیں جب تک وہ ہم پر رحم نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 जिस तरह ग़ुलाम की आँखें अपने मालिक के हाथ की तरफ़ और लौंडी की आँखें अपनी मालिकन के हाथ की तरफ़ लगी रहती हैं उसी तरह हमारी आँखें रब अपने ख़ुदा पर लगी रहती हैं, जब तक वह हम पर मेहरबानी न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 جس طرح غلام کی آنکھیں اپنے مالک کے ہاتھ کی طرف اور لونڈی کی آنکھیں اپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں اُسی طرح ہماری آنکھیں رب اپنے خدا پر لگی رہتی ہیں، جب تک وہ ہم پر مہربانی نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 123:2
14 حوالہ جات  

میری آنکھیں سدا یَاہوِہ پر لگی رہتی ہیں، کیونکہ صِرف وُہی میرے پاؤں کو پھندے سے چھُڑائیں گے۔


”اَے یَاہوِہ! مَیں آپ کی نَجات کی راہ دیکھتا ہُوں۔


یِسوعؔ چاہتے تھے کہ شاگردوں کو مَعلُوم ہو کہ ہِمّت ہارے بغیر دعا میں لگے رہنا چاہئے۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں یہ تمثیل سُنایٔی:


تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“


آپ کے وعدہ کے اِنتظار میں میری آنکھیں دھُندلا گئیں؛ اَور مَیں پُوچھ رہا ہُوں، ”آپ مُجھے کب تسلّی بخشیں گے؟“


تَب گِبعونؔ کے لوگوں نے گِلگالؔ کی چھاؤنی میں یہوشُعؔ کو پیغام بھیجا: ”اَپنے خادِموں سے دست بردار نہ ہو۔ جلد ہمارے پاس پہُنچ کر ہمیں بچاؤ۔ ہماری مدد کرو کیونکہ کوہستانی مُلک کے سَب امُوری بادشاہ اِکٹھّے ہوکر ہمارے خِلاف فَوج کشی کرنے والے ہیں۔“


اُس دِن یہوشُعؔ نے گِبعونیوں کو جماعت کے لیٔے اَور یَاہوِہ کے چُنے ہُوئے مقام پر بنائے جانے والے مذبح کے لیٔے لکڑہارے اَور پانی بھرنے والے مُقرّر کیا اَور آج تک وہ یہی کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔


لہٰذا تُم لعنتی ٹھہرے اَور تُم ہمیشہ میرے خُدا کے گھر کے لیٔے لکڑہاروں اَور پانی بھرنے والوں کی طرح خدمت کرتے رہوگے۔“


اَے بادشاہ میرے آقا! سارے بنی اِسرائیل کی آنکھیں یہ جاننے کے لیٔے آپ پر لگی ہیں کہ میرے آقا بادشاہ کے بعد اُن کے تخت پر کون بیٹھے گا۔


اَے ہمارے خُدا، کیا آپ اُن کی عدالت نہیں کریں گے؟ کیونکہ ہم میں تو اِس لشکرِ جبّار کا جو ہم پر حملہ کرنے آ رہاہے مُقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ اَیسی حالات میں کیا کریں۔ البتّہ ہماری آنکھیں تو آپ پر ہی لگی ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات