Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 12:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گے اَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تُو ہی اَے خُداوند! اُن کی حِفاظت کرے گا۔ تُو ہی اُن کو اِس پُشت سے ہمیشہ تک بچائے رکھّے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐ रब, तू ही उन्हें महफ़ूज़ रखेगा, तू ही उन्हें अबद तक इस नसल से बचाए रखेगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اے رب، تُو ہی اُنہیں محفوظ رکھے گا، تُو ہی اُنہیں ابد تک اِس نسل سے بچائے رکھے گا،

باب دیکھیں کاپی




زبور 12:7
15 حوالہ جات  

وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


جو تمہارے ایمان کے وسیلہ سے اَور خُدا کی قُدرت سے اُس نَجات کے لیٔے محفوظ ہے جو اِن آخِری وقت میں ظاہر ہونے والی ہے۔


یَاہوِہ اُن سَب کی حِفاظت کرتے ہیں، جو اُن سے مَحَبّت رکھتے ہیں، لیکن وہ سَب بدکار لوگوں کو فنا کر دیں گے۔


یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔


یَاہوِہ اُن کی مدد کرتے اَور اُنہیں رِہائی بخشتے ہیں؛ وہ اُنہیں بدکاروں سے چُھڑاتے اَور بچا لیتے ہیں، کیونکہ وہ لوگ اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


لیکن جَب یُوحنّا نے دیکھا کہ بہت سے فرِیسی اَور صدُوقی پاک غُسل لینے کے لیٔے اُن کے پاس آ رہے ہیں تو اُن سے کہا: ”اَے زہریلے سانپ کے بچّو! تُمہیں کس نے آگاہ کر دیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟


میں، یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں؛ اَور ہر دَم اُسے سینچتا ہُوں۔ میں دِن رات اُس کی نگہبانی کرتا ہُوں تاکہ کویٔی اُسے نُقصان نہ پہُنچائے۔


کیونکہ یَاہوِہ صادقوں کی پسندوں کو عزیز رکھتے ہیں اَور وہ اَپنے وفادار بندوں کو ترک نہیں کریں گے۔ اُن کی ہمیشہ حِفاظت کی جائے گی، لیکن بدکار لوگوں کی اَولاد کاٹ ڈالی جائے گی؛


اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


یتیموں اَور مظلوموں کا اِنصاف کرتے ہیں، تاکہ خاک سے بنا اِنسان پھر دہشت نہ پھیلایٔے۔


بے شک خُدا تو اَپنی قوم سے مَحَبّت رکھتے ہیں؛ سَب مُقدّسین آپ کے تابع میں ہیں، وہ آپ کے قدموں میں سَجدہ کرتے ہیں، اَور آپ سے ہی ہدایت پاتے ہیں،


حضرت یہُوداہؔ کی جانِب سے جو یِسوعؔ المسیح کا خادِم اَور حضرت یعقوب کے بھایٔی ہیں، خُدا باپ کی طرف سے بُلائے ہویٔے لوگوں کے نام خط جِن سے خُدا نے مَحَبّت کی اَور یِسوعؔ المسیح کے لیٔے محفوظ رکھا ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟ اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟


یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔


آپ کے وعدے پُوری طرح خالص ثابت ہُوئے، اَور آپ کا خادِم میں اُنہیں عزیز رکھتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات