Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 12:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یَاہوِہ کا کلام خالص ہے، اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو، اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 خُداوند کا کلام پاک ہے۔ اُس چاندی کی مانِند جو بھٹّی میں مِٹّی پر تائی گئی اور سات بار صاف کی گئی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 रब के फ़रमान पाक हैं, वह भट्टी में सात बार साफ़ की गई चाँदी की मानिंद ख़ालिस हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 رب کے فرمان پاک ہیں، وہ بھٹی میں سات بار صاف کی گئی چاندی کی مانند خالص ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 12:6
16 حوالہ جات  

”خُدا کا ہر سُخن خالص ہے؛ وہ اُن کی سِپر ہیں، جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


خُدا کی راہ پکّی ہے؛ یَاہوِہ کا کلام کامل ہے۔ وہ اُن سَب کی سِپر ہے جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


”خُدا کی راہ پکّی ہے؛ یَاہوِہ کا کلام کامل ہے۔ وہ اُن سَب کی سِپر ہے جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں، جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔ یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں، جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔


کیونکہ اَے خُدا، آپ نے ہمیں آزما لیا ہے؛ اَور ہمیں آگ میں تائی ہُوئی چاندی کی مانند پاک کر دیا ہے۔


آپ کے وعدے پُوری طرح خالص ثابت ہُوئے، اَور آپ کا خادِم میں اُنہیں عزیز رکھتا ہُوں۔


اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ”مَیں نے واقعی مِصر میں اَپنے لوگوں کو سخت تکلیف میں دیکھاہے؛ اَور مَیں نے اُنہیں بیگار لینے والوں کے باعث روتے اَور فریاد کرتے سُنا ہے اَور مُجھے اُن کے دُکھوں کا خیال ہے۔


اِس لیٔے میں اُنہیں مِصریوں کے ہاتھ سے چھُڑانے کے لیٔے اُترا ہُوں، تاکہ اُنہیں اُس مُلک سے نکال کر ایک اَچھّے اَور وسیع مُلک میں جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے مُلک میں پہُنچاؤں۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَب تُم دیکھوگے کہ میں فَرعوہؔ کے ساتھ کیا کرتا ہُوں؛ میرے قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو جانے دے گا اَور میرے ہی قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو اَپنے مُلک سے نکال دے گا۔“


کیونکہ اُس نے غریبوں پر ظُلم ڈھائے اَور اُنہیں اَور بھی کنگال بنا دیا؛ اَور اُس نے اُن گھروں پر قبضہ جمالیا جنہیں اُس نے نہیں بنایا تھا۔


چاندی کی کان ہوتی ہے اَور سونے کی بھٹّی جہاں وہ کندن بنتا ہے۔


اَے یَاہوِہ، مُجھ پر نظرِکرم! دیکھ کہ میرے دُشمن مُجھے کیسا دُکھ دیتے ہیں، آپ ہی ہیں، جو مُجھے موت کے پھاٹکوں کے پاس سے اُٹھاتے ہیں،


بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ اُن کا مُعاملہ اَپنے ہاتھ میں لیں گے اَورجو اُنہیں لُوٹتے ہیں، اُنہیں وہ لُوٹیں گے۔


”مَیں اُن کے خِلاف سَر اُٹھاؤں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور مَیں بابیل کا نام و نِشان مٹا دوں گا، اُس کے بچے ہُوئے لوگ، اُن کی اَولاد اَور نَسل، سَب کو ختم کر دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَب مَیں اُٹھوں گا۔ اَب مَیں سرفراز ہُوں گا؛ اَب مَیں سربُلند ہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات