Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:98 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

98 آپ کے اَحکام مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانشمند بنا دیتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

98 تیرے فرمان مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانِش مند بناتے ہیں۔ کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

98 तेरा फ़रमान मुझे मेरे दुश्मनों से ज़्यादा दानिशमंद बना देता है, क्योंकि वह हमेशा तक मेरा ख़ज़ाना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

98 تیرا فرمان مجھے میرے دشمنوں سے زیادہ دانش مند بنا دیتا ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ تک میرا خزانہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:98
12 حوالہ جات  

کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛ اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔


لیکن جو شخص آزاد کرنے والی کامِل شَریعت کا گہرائی سے غور کرتا اَور اُس پر قائِم رہتاہے تو وہ سُن کر بھُولنے والا نہیں بَلکہ اُس پر عَمل کرنے والا ہے۔ اَیسا شخص اَپنے ہر کام میں برکت پایٔےگا۔


المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔


مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے، تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔


تُم نہایت احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کرنا کیونکہ اُسی سے اَور قوموں کو تمہاری حِکمت اَور فراست کا ثبوت ملے گا اَور وہ اُن تمام قوانین کو سُن کر کہیں گی، ”کہ واقعی یہ عظیم قوم نہایت عقلمند اَور دانِشور ہے۔“


مَیں نے راستی کی راہ اِختیار کرلی ہے؛ اَور اَپنا دِل آپ کے آئین کے اَحکام پر لگائے رکھا ہے۔


فلسطینی سرداروں نے جنگ کے لیٔے حملے کرنا جاری رکھا اَور جَب بھی اُنہُوں نے حملے کئے تو شاؤل کے دیگر سرداروں کی بہ نِسبت داویؔد نے بہتر عقلمندی کا مظاہرہ کیا اَور اُن کا نام مشہُور ہو گیا۔


اَور دُوسری کون سِی اِس قدر عظیم قوم ہے جِس کے پاس اَیسے راست قوانین اَور آئین ہیں جسے میں آج تمہارے سامنے رکھتا ہُوں؟


اَورجو کچھ بھی اُس نے کیا اُس میں اُسے بڑی کامیابی مِلی کیونکہ یَاہوِہ داویؔد کے ساتھ تھے۔


اَور شاؤل نے اُسے جِس بھی مُہم پر بھیجا داویؔد نے اُسے اَیسی کامیابی سے سَر اَنجام دیا کہ شاؤل نے داویؔد کو فَوج میں ایک اعلیٰ عہدہ دے دیا۔ اِس بات سے سَب لوگ اَور داویؔد کے اہلکار بھی بڑے خُوش ہُوئے۔


بدکردار اِنصاف کو نہیں سمجھتے، لیکن جو یَاہوِہ کے طالب ہوتے ہیں، وہ اُسے بخُوبی سمجھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات