Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:78 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

78 مغروُر شرمندہ ہُوں کیونکہ وہ میرے ساتھ ناحق بُرائی کرتے ہیں؛ لیکن مَیں آپ کے فرمانوں پر دھیان کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

78 مغرُور شرمِندہ ہوں کیونکہ اُنہوں نے ناحق مُجھے گِرایا۔ لیکن مَیں تیرے قوانِین پر دِھیان کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

78 जो मग़रूर मुझे झूट से पस्त कर रहे हैं वह शरमिंदा हो जाएँ। लेकिन मैं तेरे फ़रमानों में महवे-ख़याल रहूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

78 جو مغرور مجھے جھوٹ سے پست کر رہے ہیں وہ شرمندہ ہو جائیں۔ لیکن مَیں تیرے فرمانوں میں محوِ خیال رہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:78
18 حوالہ جات  

لیکن اگر تُم نے قُصُور کرکے تھپّڑ کھائے اَور صبر کیا تو کیا یہ کویٔی فخر کی بات ہے؟ ہاں، اگر نیکی کرنے کے باوُجُود دُکھ پاتے اَور صبر سے کام لیتے ہو تو یہ بات خُدا کی نظر میں قابلِ تعریف ہے۔


لیکن یہ اِس لیٔے ہُوا کہ اُن کی شَریعت میں لِکھّا ہُوا قول پُورا ہو جائے: ’اُنہُوں نے مُجھ سے بِلا وجہ دُشمنی رکھی۔‘


مغروُر بے دھڑک میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں، لیکن مَیں آپ کے آئین سے کنارہ نہیں کرتا۔


حُکمراں اِکٹھّے بیٹھ کر میرے خِلاف باتیں کرتے ہیں، تو بھی آپ کا خادِم آپ کے قوانین پر توجّہ کرتا رہے گا۔


جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا، لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں، شرمندہ ہوں گے۔


مغروُر ٹھوکر کھا کر گِرے گا اَور کویٔی اُسے اُٹھانے والا نہ ہوگا؛ مَیں اُس کے شہروں میں آگ لگا دُوں گا جو اُس کے گِردونواح میں سَب کچھ بھسم کر ڈالے گی۔“


آپ اُن کو ڈانٹتے ہیں جو مغروُر، اَور ملعُون ہیں، اَورجو آپ کے اَحکام سے گُمراہ ہو جاتے ہیں۔


وہ عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لیتے ہیں؛ اَور بلاوجہ مُجھ سے لڑتے ہیں۔


جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛ جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں، اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں وہ بھی بہت ہیں۔ جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔


جو میری بربادی پر خُوش ہوتے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہو جایٔیں؛ جو میرے مُقابلہ میں اَپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں، وہ شرم اَور رُسوائی سے مُلبّس ہُوں۔


کیونکہ اُنہُوں نے بلاوجہ میرے لیٔے جال بچھایا ہے اَور ناحق میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے،


بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے، اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔


اَور اُس نے مزید کہا، ”میرے آقا اَپنے خادِم کا تعاقب کیوں کر رہے ہیں؟ مَیں نے کیا کیا ہے اَور میرا جُرم کیا ہے؟


اَور اُس نے داویؔد سے کہا، ”تُم مُجھ سے زِیادہ راستباز ہو۔ تُم نے میرے ساتھ اَچھّا برتاؤ کیا ہے لیکن مَیں نے تمہارے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں، اَور آپ کی بَیان کَردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات