Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:61 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

61 خواہ بدکار لوگ مُجھے رسّیوں کے پھندے سے جکڑ لیں، تو بھی مَیں آپ کے آئین کو فراموش نہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

61 شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔ پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

61 बेदीनों के रस्सों ने मुझे जकड़ लिया है, लेकिन मैं तेरी शरीअत नहीं भूलता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

61 بےدینوں کے رسّوں نے مجھے جکڑ لیا ہے، لیکن مَیں تیری شریعت نہیں بھولتا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:61
12 حوالہ جات  

میں کھوئی ہُوئی بھیڑ کی مانند بھٹک گیا ہُوں۔ آپ ہی اَپنے خادِم کو تلاش کریں، کیونکہ مَیں نے آپ کے اَحکام فراموش نہیں کئے ہیں۔


جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔


یہ نہ کہہ، ”میں اُس کے ساتھ وَیسا ہی کروں گا جَیسا اُس نے میرے ساتھ کیا؛ میں اُس آدمی کو اُس کے کئے کا بدلہ دُوں گا۔“


مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛ اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔


بدکار لوگ مُجھے تباہ کرنے پر آمادہ ہیں، لیکن مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کروں گا۔


اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں! اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!


وہ ابھی یہ کہہ ہی رہاتھا کہ ایک اَور قاصِد آکر کہنے لگا، ”کَسدی تین گِروہوں میں تقسیم ہوکر آپ کے اُونٹوں پر ٹوٹ پڑے اَور اُنہیں لے گیٔے۔ اُنہُوں نے خادِموں کو تلوار سے تہِ تیغ کر ڈالا اَور صِرف میں ہی اکیلا بچ نِکلا تاکہ آپ کو خبر دُوں۔“


آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں، مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات