Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:58 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

58 اَور اَپنے پُورے دِل سے آپ کی خیرسگالی کا طلب گار ہُوں؛ اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھ پر مہربانی فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

58 مَیں پُورے دِل سے تیرے کرم کا خواہاں ہُؤا۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

58 मैं पूरे दिल से तेरी शफ़क़त का तालिब रहा हूँ। अपने वादे के मुताबिक़ मुझ पर मेहरबानी कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

58 مَیں پورے دل سے تیری شفقت کا طالب رہا ہوں۔ اپنے وعدے کے مطابق مجھ پر مہربانی کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:58
18 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی نَجات، آپ کے وعدہ کے مُطابق مُجھے بھی نصیب ہو؛


تو آؤ! ہم سچّے دِل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دِل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔


میری مِنّت آپ کے حُضُور میں پہُنچے؛ اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھے چھُڑائیں۔


میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛ تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔


میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، ”آپ کے دیدار کا طالب ہو!“ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔


کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،


تَب بادشاہ نے مَرد خُدا سے اِلتجا کی، ”مہربانی سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے میرے لیٔے دعا کیجئے تاکہ کہ میرا ہاتھ پھر سے ٹھیک ہو جائے۔“ لہٰذا مَرد خُدا نے یَاہوِہ سے بادشاہ کے ہاتھ کی شفا کے لیٔے دعا مانگی اَور بادشاہ کا ہاتھ پہلے جَیسا شفایاب ہو گیا۔


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔


مَیں آپ کے مُقدّس ہیکل کی طرف رخ کرکے سَجدہ کروں گا، اَور آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی صداقت کی خاطِر آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔ کیونکہ آپ نے اَپنے نام اَور اَپنے کلام کو ہر چیز پر فوقیت بخشی ہے۔


اَپنے خادِم سے کئے ہُوئے وعدہ کے مُطابق، آپ کی لافانی مَحَبّت میری تسلّی کا باعث ہو۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے کلام کے مُطابق، اَپنے خادِم کا بھلا کریں،


خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے، میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔


اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے، اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔ فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


تُم لیٹ جاؤگے اَور کویٔی تُمہیں ڈرانے کا نہیں، اَور کیٔی لوگ تمہاری مہربانی کے طلب گار ہوں گے۔


میں سارے دِل سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَے یَاہوِہ، مُجھے جَواب دیں، اَور مَیں آپ کے قوانین پر عَمل کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات