Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:55 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 اَے یَاہوِہ، میں رات کو آپ کے نام کا ذِکر کرتا ہُوں، اَور مَیں آپ کے آئین پر عَمل کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

55 اَے خُداوند! رات کو مَیں نے تیرا نام یاد کِیا ہے اور تیری شرِیعت پر عمل کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

55 ऐ रब, रात को मैं तेरा नाम याद करता हूँ, तेरी शरीअत पर अमल करता रहता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

55 اے رب، رات کو مَیں تیرا نام یاد کرتا ہوں، تیری شریعت پر عمل کرتا رہتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:55
14 حوالہ جات  

میں اَپنے بِستر پر آپ کو یاد کرتا ہُوں؛ اَور رات کے ایک ایک پہر میں مُجھے آپ کا خیال آتا ہے۔


دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں، اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔ جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔


رات کے وقت میری جان تیرے لیٔے بیقرار ہو جاتی ہے؛ اَور صُبح کو میری رُوح تیری مُشتاق ہوتی ہے، کیونکہ جَب آپ کا اِنصاف دُنیا پر ظاہر ہوتاہے، تَب دُنیا کے باشِندے راستبازی سیکھتے ہیں۔


آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔


اگر مَیں اُنہیں شُمار میں لاؤں، تو وہ ریت کے ذرّوں سے بھی زِیادہ ہیں۔ جَب مَیں جاگتا ہُوں، تو آپ کو اَپنے نزدیک پاتا ہُوں۔


جِس طرح مَیں نے اَپنے باپ کے اَحکام پر عَمل کیا ہے، اَور اُن کی مَحَبّت میں قائِم ہُوں، اُسی طرح اگر تُم بھی میرے اَحکام بجا لاؤگے تو میری مَحَبّت میں قائِم رہوگے۔


جِس کے پاس میرے اَحکام ہیں اَور وہ اُنہیں مانتا ہے وُہی مُجھ سے مَحَبّت کرتا ہے، اَور وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اَور مَیں بھی اُس سے مَحَبّت رکھوں گا اَور اَپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا۔“


اُن دِنوں میں اَیسا ہُوا کہ یِسوعؔ دعا کرنے کے لیٔے ایک پہاڑ پر چلے گیٔے اَور خُدا سے دعا کرنے میں ساری رات گُزاری۔


مُجھے فہم عطا کریں اَور مَیں آپ کے آئین پر عَمل کروں گا اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس پر چلُوں گا۔


اَپنے خادِم پر اِحسَان کریں تاکہ میں جیتا رہُوں؛ اَور آپ کے کلام پر عَمل کرتا رہُوں۔


رات کو مُجھے اَپنے نغمہ یاد آئے، میرا دِل غور کرتا رہا اَور میری رُوح جانچتی رہی:


میں ابدُالآباد، آپ کے آئین پر عَمل کرتا رہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات