Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:50 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

50 میری مُصیبت میں میری تسلّی یہی ہے: آپ کا وعدہ میری زندگی کا تحفُّظ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

50 میری مُصِیبت میں یہی میری تسلّی ہے کہ تیرے کلام نے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

50 मुसीबत में यही तसल्ली का बाइस रहा है कि तेरा कलाम मेरी जान को ताज़ादम करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

50 مصیبت میں یہی تسلی کا باعث رہا ہے کہ تیرا کلام میری جان کو تازہ دم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:50
20 حوالہ جات  

کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔


رُوح زندگی بخشتی ہے؛ جِسم سے کویٔی فائدہ نہیں جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح اَور زندگی دونوں سے پُر ہیں۔


جَب مَیں بےحد فِکرمند تھا، تَب آپ کی تسلّی نے میری جان کو راحت بخشی۔


یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛ میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔ اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔


جَب خُدا کا کلام نازل ہُوا تو مَیں نے اُسے کھا لیا؛ وہ میرے دِل کی خُوشی اَور میرے لیٔے راحت تھا، کیونکہ اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، مَیں آپ کے نام سے جانا جاتا ہُوں۔


دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں، اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔ جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔


مُجھے اَب بھی اِس بات کا یقین ہے: کہ میں زندوں کی زمین پر یَاہوِہ کے اِحسَان کو دیکھ لُوں گا۔


میں خاک کے سُپرد کر دیا گیا ہُوں؛ آپ اَپنے کلام کے مُطابق میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔


چنانچہ مَیں نے اُن کے حُکم کے مُطابق نبُوّت کی اَور رُوح اُن میں داخل ہو گئی؛ اَور وہ زندہ ہو گئے اَور اَپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے۔ یہ ایک لشکرِ جبّار تھا۔


اَور نَوزائیدہ بچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے آرزُومند رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نَجات کے مُکمّل تجربہ میں بڑھتے جاؤ۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو! جِس نے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے اَپنی بڑی رحمت سے ہمیں ایک زندہ اُمّید کے لیٔے نئے سِرے سے پیدا کیا ہے،


اُس نے اَپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم گویا پہلے پھل ہوں۔


اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی نَجات، آپ کے وعدہ کے مُطابق مُجھے بھی نصیب ہو؛


اگر آپ کے آئین میرے لیٔے باعثِ مسرّت نہ ہوتی، تو میں اَپنی مُصیبت میں ہلاک ہو چُکا ہوتا۔


حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات