Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:45 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

45 میں آزادی سے چلُوں گا، کیونکہ مَیں آپ کے قوانین کا طالب رہا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

45 اور مَیں آزادی سے چلُوں گا کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

45 मैं खुले मैदान में चलता फिरूँगा, क्योंकि तेरे आईन का तालिब रहता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

45 مَیں کھلے میدان میں چلتا پھروں گا، کیونکہ تیرے آئین کا طالب رہتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:45
18 حوالہ جات  

اَپنے کلام کے مُطابق میرے قدموں کی رہنمائی کریں؛ کویٔی بدی مُجھ پر غالب نہ آئے۔


لیکن جو شخص آزاد کرنے والی کامِل شَریعت کا گہرائی سے غور کرتا اَور اُس پر قائِم رہتاہے تو وہ سُن کر بھُولنے والا نہیں بَلکہ اُس پر عَمل کرنے والا ہے۔ اَیسا شخص اَپنے ہر کام میں برکت پایٔےگا۔


جَب تُم چلوگے تو تمہارے قدموں میں رُکاوٹ پیش نہ آئے گی؛ اَور جَب تُم دَوڑوگے تو ٹھوکر نہ کھاؤگے۔


مُجھے بچا لیں کیونکہ مَیں آپ کا ہُوں؛ اَور آپ کے فرمانوں کا طالب رہا ہُوں۔


تُم کِتاب مُقدّس کا بڑا گہرا مطالعہ کرتے ہو کیونکہ تُم سمجھتے ہو کہ اُس میں تُمہیں اَبدی زندگی ملے گی۔ یہی کِتاب مُقدّس میرے حق میں گواہی دیتی ہے۔


یہ اُن سے تو آزادی کا وعدہ کرتے ہیں مگر خُود بدی کے غُلام ہیں کیونکہ جو شخص جِس سے مغلُوب ہے وہ اُسی کا غُلام ہے۔


اِس لیٔے تمہارا قول و عَمل اُن لوگوں کی مانند ہو، جِن کا اِنصاف آزادی کی شَریعت کے مُطابق ہوگا۔


اِس لیٔے نادانوں کی طرح زندگی نہ گُزارو، بَلکہ خُداوؔند کی مرضی سمجھنے کی کوشش کرو۔


”خُداوؔند کا رُوح مُجھ پر ہے، اُس نے مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اَندھوں کو بینائی کی خبر دُوں، کُچلے ہوؤں کو آزادی بخشوں۔


اَور مَیں نے اَپنی پُوری عقل اِس بات پر لگائی کہ جو کچھ آسمان تلے کیا جاتا ہے اُس کی حِکمت کے ذریعہ تفتیش و تحقیق کروں۔ خُدا نے اِنسان کو یہ سخت دُکھ دیا ہے کہ وہ محنت و مشقّت میں مُبتلا رہے۔


ہر کسی کو غَیر سمجھنے والا آدمی خُود غرض ہوتاہے، وہ ہر مَعقُول بات سے برہم ہو جاتا ہے۔


جَیسے کویٔی لُوٹ کا مال پا کر خُوش ہوتاہے وَیسے ہی مَیں آپ کے وعدہ کے سبب سے خُوش ہُوں۔


رات کے ہر پہر میری آنکھیں کھُل جاتی ہیں، تاکہ مَیں آپ کے وعدہ پر دھیان کروں۔


میں زمین پر صِرف ایک مُسافر ہُوں؛ اَپنے اَحکام مُجھ سے پوشیدہ نہ رکھیں۔


مُصیبت میں مُبتلا ہونا میرے حق میں اَچھّا ہے تاکہ مَیں آپ کے قوانین سیکھ سکوں۔


مَیں آپ کے اَحکام کی راہ میں دَوڑتا ہُوں، کیونکہ آپ نے میری سمجھ میں کشادگی عطا فرمائی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات