Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 جِس ملامت کا مُجھے خوف ہے اُسے دُور کر دیں، کیونکہ آپ کے آئین بھلی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 میری ملامت کو جِس سے مَیں ڈرتا ہُوں دُور کر دے کیونکہ تیرے احکام بھلے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 जिस रुसवाई से मुझे ख़ौफ़ है उसका ख़तरा दूर कर, क्योंकि तेरे अहकाम अच्छे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 جس رُسوائی سے مجھے خوف ہے اُس کا خطرہ دُور کر، کیونکہ تیرے احکام اچھے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:39
19 حوالہ جات  

تاکہ جو کچھ تو سِکھائے وہ اَیسا صحیح کلام ہو کہ کویٔی حرف گیری نہ کر سکے اَور کویٔی مُخالف ہم پر عیب لگانے کا موقع نہ پا سکے بَلکہ شرمندہ ہو جائے۔


اَور باہر والوں یعنی غَیر مسیحیوں میں بھی اُس کی اَچھّی گواہی ہو، تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ کویٔی اُسے ملامت کرے اَور وہ اِبلیس کے پھندے میں پھنس جائے۔


ملامت اَور ذِلّت کو مُجھ سے دُور کر دیں، کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر عَمل کرتا ہُوں۔


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


ہم جانتے ہیں کہ خُدا اَیسے کام کرنے والوں کی سچّائی سے عدالت کرتا ہے۔


وہ آسمان سے جَواب دیں گے اَور مُجھے بچا لیں گے، اَورجو مُجھے ستاتے ہیں اُنہیں تنبیہ کرتے ہیں؛ خُدا اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت بھیجتے ہیں۔


مُجھے میری ساری خطاؤں سے بچائیں؛ مُجھے احمقوں کی تحقیر کا نِشانہ نہ بنائیں۔


اِس لیٔے میں جَوان بیواؤں کو مشورہ دیتا ہُوں کہ وہ بیاہ کریں، اُن کے اَولاد ہوں، اَور اَپنا گھر بار سنبھالیں اَور کسی مُخالف کو موقع نہ دیں کہ وہ اُنہیں بدنام کرتا پھرے۔


ہاں اَے یَاہوِہ، آپ کی آئین کی راہ پر چلتے ہُوئے، ہم تیرے منتظر رہے ہیں؛ تیرے نام اَور تیری یاد کے لیٔے ہمارے دِلوں میں اشتیاق ہے۔


آپ کے اَحکام کے اشتیاق میں، میں اَپنا مُنہ کھول کر ہانپتا ہُوں۔


آپ کی نَجات اَور صداقت کے وعدے کے اِنتظار میں، میری آنکھیں تھک گئیں۔


اَے یَاہوِہ، میں جانتا ہُوں کہ آپ کے آئین راست ہے، اَور وفاداری ہی سے آپ نے مُجھے دُکھ پہُنچایا۔


میرے مُنہ سے حق بات کو کبھی جُدا نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں نے آپ کے آئین پر اُمّید لگا رکھی ہے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی شہادتوں سے لپٹا ہُوا ہُوں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں۔


ہر وقت آپ کے آئین کے اشتیاق میں میری رُوح تڑپتی رہتی ہے۔


یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔


لیکن چونکہ آپ نے اِس کام سے یَاہوِہ کے دُشمنوں کو کُفر بکنے کا موقع دیا ہے اِس لیٔے وہ بیٹا جو آپ سے پیدا ہوگا مَر جائے گا۔“


اَور دُوسری کون سِی اِس قدر عظیم قوم ہے جِس کے پاس اَیسے راست قوانین اَور آئین ہیں جسے میں آج تمہارے سامنے رکھتا ہُوں؟


کہیں اَیسا نہ ہو کہ جو اُسے سُنے، تُمہیں بدنام کر دے اَور تمہاری رُسوائی کبھی دُور نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات