Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی شہادتوں سے لپٹا ہُوا ہُوں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 مَیں تیری شہادتوں سے لِپٹا ہُؤا ہُوں۔ اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 मैं तेरे अहकाम से लिपटा रहता हूँ। ऐ रब, मुझे शरमिंदा न होने दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 مَیں تیرے احکام سے لپٹا رہتا ہوں۔ اے رب، مجھے شرمندہ نہ ہونے دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:31
17 حوالہ جات  

اَیسی اُمّید ہمیں مایوس نہیں کرتی کیونکہ جو پاک رُوح ہمیں بخشی گئی ہے اُس کے وسیلہ سے خُدا کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔


یِسوعؔ نے اُن یہُودیوں سے جو آپ پر ایمان لایٔے تھے کہا، ”اگر تُم میری تعلیم پر قائِم رہوگے، تو حقیقت میں میرے شاگرد ہوگے۔


جَب وہ وہاں پہُنچے تو دیکھا کہ خُدا کے فضل نے کیا کیا ہے اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُنہیں نصیحت دی کہ پُورے دِل سے خُداوؔند کے وفادار رہیں۔


سچّائی کو خرید لو اَور اُسے فروخت نہ کرنا؛ اَور حِکمت، تربّیت اَور فہم کو حاصل کرنا۔


لیکن اِسرائیل کو یَاہوِہ اَبدی نَجات بخشیں گے تُم اَبد تک کبھی شرمندہ نہ ہوگے اَور نہ رُسوا کئے جاؤگے۔


غرض اَے بچّوں! المسیح میں قائِم رہو تاکہ جَب وہ ظاہر ہو تو ہمیں دِلیری ہو اَور ہم اُس کی آمد پر اُس کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔


میری جان کی حِفاظت کریں اَور مُجھے چھُڑائیں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


مُجھ پر سِتم ڈھانے والے شرمندہ ہُوں، لیکن مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں؛ وہ ہِراساں ہُوں، لیکن مُجھے ہِراساں نہ ہونے دیں۔ تباہی کا دِن اُن پر لائیں؛ اَور دوگنی تباہی سے اُنہیں برباد کر دیں۔


بادشاہ تیرے بچّوں کو پدرانہ شفقت سے پالیں گے، اَور اُن کی رانیاں دایہ گیری کریں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر سَجدہ کریں گے؛ اَور تیرے پاؤں کی دُھول چاٹیں گے۔ تَب تُو جانے گی کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں؛ جو مُجھ سے اُمّید لگائے ہوں گے وہ مایوس نہ ہوں گے۔“


اَے بدکردارو! مُجھ سے دُورہو جاؤ، تاکہ میں اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل کر سکوں!


میرا دِل آپ کے قوانین پر کامل طور سے عَمل کرے، تاکہ مُجھے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔


میں اَپنے ہاتھ آپ کے اَحکام کی طرف اُٹھاتا ہُوں، وہ مُجھے عزیز ہیں۔ اَور مَیں آپ کے آئین پر دھیان کروں گا۔


جَب مَیں آپ کے سَب اَحکام کا لحاظ رکھوں گا تو میں شرمندہ نہ ہوں گا۔


اگر تُم اِن سَب اَحکام کو جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں؛ اُن پر عَمل کرو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے لپٹے رہو،


یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانو اَور اُن کی خدمت کرو۔ اُن سے لپٹے رہو اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاؤ۔


لیکن تُم سَب جو یَاہوِہ اَپنے خُدا سے وابستہ رہے آج کے دِن تک زندہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات