Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 مَیں نے اَپنی روِشیں بَیان کیں اَور آپ نے مُجھے جَواب دیا؛ مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 مَیں نے اپنی روِشوں کا اِظہار کِیا اور تُو نے مُجھے جواب دِیا۔ مُجھے اپنے آئِین کی تعلِیم دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 मैंने अपनी राहें बयान कीं तो तूने मेरी सुनी। मुझे अपने अहकाम सिखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 مَیں نے اپنی راہیں بیان کیں تو تُو نے میری سنی۔ مجھے اپنے احکام سکھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:26
15 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں، اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛ میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔ تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ دِکھائیں، اَور مُجھے اَپنی راہوں کی تعلیم دیں؛


اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛ اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔


تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا، اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔ مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“ اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔


جو اَپنے گُناہ چھُپاتا ہے، کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اقرار کرکے اُن کو ترک کرتا ہے، اُس پر رحم کیا جائے گا۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی سِتائش ہو؛ مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔


میں اَپنی بدکاری کا خُدا سے اقرار کرتا ہُوں؛ اَور مَیں اَپنے گُناہ کے باعث پریشان ہُوں۔


تو آپ آسمان پر سے سُن لینا اَور اَپنے خادِموں یعنی اَپنی قوم بنی اِسرائیل کے گُناہ مُعاف کردینا۔ اُنہیں نیک راہ پر چلنے کی ہدایت دینا اَور اُس مُلک پر مینہ برسانا جسے بطور مِیراث آپ نے اَپنے لوگوں کو دیا ہے۔


مَیں نے قَسم کھائی ہے اَور اُس پر قائِم ہُوں، کہ مَیں آپ کے آئین کی صداقت کے اَحکام پر عَمل کروں گا۔


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا کا مَیں پُرجوش پیروکار رہا ہُوں۔ لیکن بنی اِسرائیل نے آپ کے عہد کو ترک کر دیا اَور آپ کے مذبحوں کو ڈھا دیا ہے اَور آپ کے نبیوں کو تلوار سے قتل کر ڈالا ہے۔ صِرف مَیں ہی اکیلا بچا ہُوں اَور اَب وہ مُجھے بھی جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں۔“


”اَے یَاہوِہ یاد فرمائیں کہ مَیں آپ کے حُضُور مُکمّل جان نثاری اَور پُوری وفاداری سے چلتا رہا ہُوں اَور مَیں نے وُہی کیا ہے جو آپ کی نظروں میں دُرست ہے۔“ اَور تَب حِزقیاہؔ زار زار رونے لگا۔


”واپس جا کر میری قوم کے رہنما حِزقیاہؔ سے فرما، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تمہاری دعا سُن لی ہے اَور مَیں نے تمہارے آنسُو دیکھے ہیں۔ مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا اَور آج سے تین دِن کے بعد تُم یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات