Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:154 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

154 میری وکالت کریں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنے وعدے کے مُطابق میری زندگی کی حِفاظت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

154 میری وکالت کر اور میرا فِدیہ دے۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

154 अदालत में मेरे हक़ में लड़कर मेरा एवज़ाना दे ताकि मेरी जान छूट जाए। अपने वादे के मुताबिक़ मेरी जान को ताज़ादम कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

154 عدالت میں میرے حق میں لڑ کر میرا عوضانہ دے تاکہ میری جان چھوٹ جائے۔ اپنے وعدے کے مطابق میری جان کو تازہ دم کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:154
15 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے، جَب تک وہ میرا مُقدّمہ نہ لڑے، اَور میرا حق ثابت نہ کرے۔ جب تک وہ مُجھے رَوشنی میں نہیں لایٔے گا؛ تب تک مَیں اُن کی راستبازی نہ دیکھوں گا۔ اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر کو برداشت کروں گا،


پھر بھی اُن کے نَجات دِہندہ زورآور ہیں؛ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔ وہ اُن کی پُوری حمایت کریں گے تاکہ اُن کے مُلک کو راحت بخشیں، لیکن بابیل کے باشِندوں میں بےچینی۔


اَے یَاہوِہ، جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں آپ اُن سے جھگڑیں؛ اَورجو مُجھ سے لڑتے ہیں آپ اُن سے لڑیں۔


پس یَاہوِہ ہی ہمارے مُنصِف ہوں اَور ہمارے درمیان فیصلہ کریں۔ وہ ہی میری وکالت فرمائیں، یہاں تک کہ مُجھے آپ کے ہاتھ سے بچا کر میری بےگُناہی ثابت کریں۔“


لیکن اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، آپ جو صداقت سے اِنصاف کرتے ہیں اَور دِل اَور دماغ کو جانچتے ہیں، مُجھے دِکھائیں کہ آپ اُن سے کیسے اِنتقام لیتے ہیں، کیونکہ مَیں نے اَپنا مُعاملہ آپ کے سُپرد کیا ہے۔


دیکھو مَیں آپ کے قوانین کا کس قدر مُشتاق ہُوں! اَپنی راستبازی سے میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔


میں خاک کے سُپرد کر دیا گیا ہُوں؛ آپ اَپنے کلام کے مُطابق میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔


میرے عزیز بچّوں! میں تُمہیں یہ باتیں اِس لیٔے لِکھتا ہُوں تاکہ تُم گُناہ نہ کرو۔ لیکن اگر کویٔی گُناہ کرے تو خُدا باپ کے پاس ہمارا ایک وکیل مَوجُود ہے یعنی راستباز یِسوعؔ المسیح۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں تمہارا بچاؤ کروں گا اَور تمہارا اِنتقام لُوں گا؛ مَیں اُس کے سمُندروں کو سُکھا دُوں گا اَور اُس کے چشموں کو خشک کر دُوں گا۔


کیونکہ یَاہوِہ اُن کا مُعاملہ اَپنے ہاتھ میں لیں گے اَورجو اُنہیں لُوٹتے ہیں، اُنہیں وہ لُوٹیں گے۔


اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں، اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف میری وکالت کریں؛ اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے مُجھے چھڑائیں۔


”لیکن اگر مَیں تمہاری جگہ ہوتا تو میں خُدا سے اِلتجا کرتا؛ اَور مَیں اَپنا مُعاملہ خُدا کے سامنے رکھتا۔


جَب داویؔد نے یہ کہنا ختم کیا تو شاؤل نے پُوچھا، ”داویؔد میرے بیٹے! کیا یہ تیری ہی آواز ہے؟“ اَور وہ چِلّا چِلّاکر رونے لگا۔


جاگیں اَور میرے بچاؤ کے لیٔے اُٹھیں! اَے میرے خُدا اَور میرے خُداوؔند! میری عدالت کریں۔


اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات