Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:137 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

137 اَے یَاہوِہ، آپ راستباز ہیں، اَور آپ کے آئین بھی برحق ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

137 (صادے) اَے خُداوند! تُو صادِق ہے اور تیرے احکام برحق ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

137 ऐ रब, तू रास्त है, और तेरे फ़ैसले दुरुस्त हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

137 اے رب، تُو راست ہے، اور تیرے فیصلے درست ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:137
15 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


لیکن اَے یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا! آپ بڑے راستباز ہیں! آپ نے ہمیں آج تک باقی رہنے دیا۔ ہم اَپنے جرائم کے ساتھ یہاں آپ کے سامنے حاضِر ہیں حالانکہ اُن کے باعث ہم میں سے ایک بھی آپ کی بارگاہ میں کھڑا نہیں رہ سَکتا۔“


”اَے خُداوؔند آپ صادق ہے لیکن آج کے دِن ہم پشیمان ہیں۔ یعنی بنی یہُوداہؔ، یروشلیمؔ کے باشِندے اَور سبھی اِسرائیلی جو نزدیک ہیں اَور دُور ہیں، ہماری بےوفائی کے باعث آپ نے ہمیں اُن تمام ممالک میں مُنتشر کر دیا ہے۔


یَاہوِہ اَپنی سَب راہوں میں صادق ہیں اَور اَپنے تمام کاموں میں رحیم ہیں۔


پھر مَیں نے قُربان گاہ میں سے یہ آواز سُنی: ”ہاں، اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، بے شک آپ کے فیصلے برحق اَور راست ہیں۔“


یَاہوِہ نے ہم پر یہ آفت نازل کرنے میں پس و پیش نہ کی کیونکہ یَاہوِہ ہمارا خُدا جو کچھ کرتا ہے وہ راستبازی سے ہی کرتا ہے۔ پھر بھی ہم نے اُس کی اِطاعت نہ کی۔


یَاہوِہ سَب مظلوموں کے لیٔے راستبازی اَور اِنصاف سے کام لیتے ہیں۔


بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔


جو کچھ بھی ہم پر گزری ہے اُس سَب میں آپ صادق رہے کیونکہ آپ صداقت سے پیش آئے مگر ہم نے بدی کی۔


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


لیکن تمہارا دِل اِتنا سخت ہو گیا کہ تُم تَوبہ نہیں کرتے، لہٰذا تُم اَپنے حق میں اُس روز قہر کے لیٔے غضب کما رہے ہو، جَب خُدا کا سچّا اِنصاف ظاہر ہوگا۔


تو پھر ہم کیا کہیں؟ کیا یہ کہ خُدا کے ہاں نااِنصافی ہے؟ ہرگز نہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات