Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:136 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

136 میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں، کیونکہ لوگ آپ کے آئین پر عَمل نہیں کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

136 میری آنکھوں سے پانی کے چشمے جاری ہیں۔ اِس لِئے کہ لوگ تیری شرِیعت کو نہیں مانتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

136 मेरी आँखों से आँसुओं की नदियाँ बह रही हैं, क्योंकि लोग तेरी शरीअत के ताबे नहीं रहते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

136 میری آنکھوں سے آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، کیونکہ لوگ تیری شریعت کے تابع نہیں رہتے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:136
11 حوالہ جات  

کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں! تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے شب و روز روتا رہتا۔


اَور یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”یروشلیمؔ کے تمام شہر میں گشت لگا اَور اُن سَب لوگوں کی پیشانی پر نِشان لگا جو شہر میں کئے جانے والے مکرُوہ کاموں کے باعث رنجیدہ ہیں اَور ماتم کرتے ہیں۔“


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


وہ جلد آئیں، اَور ہمارے لیٔے نوحہ کریں یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسُو بہنے لگیں۔ اَور ہماری پلکوں سے آنسُوؤں کے چشمہ جاری ہو جائیں۔


میں دغابازوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہُوں، کیونکہ وہ آپ کے کلام پر عَمل نہیں کرتے۔


جِن بدکار لوگوں نے آپ کے آئین کو ترک کر دیا، اُن کے سبب سے میں سخت طیش میں آ گیا ہُوں۔


”مُجھے افسوس ہے کہ مَیں نے شاؤل کو بادشاہ بنایا ہے کیونکہ وہ مُجھ سے برگشتہ ہو گیا ہے اَور اُس نے میری ہدایات پر عَمل نہیں کیا۔“ یہ سُن کر شموایلؔ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا اَور وہ ساری رات یَاہوِہ سے فریاد کرتے رہے۔


جَب یِسوعؔ یروشلیمؔ کے نزدیک پہُنچے اَور شہر کو دیکھا تو رو پڑے۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات