Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:112 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

112 میں آخِر تک پُورے دِل سے آپ کے قوانین کو مانتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

112 مَیں نے ہمیشہ کے لِئے آخِر تک تیرے آئِین ماننے پر دِل لگایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

112 मैंने अपना दिल तेरे अहकाम पर अमल करने की तरफ़ मायल किया है, क्योंकि इसका अज्र अबदी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

112 مَیں نے اپنا دل تیرے احکام پر عمل کرنے کی طرف مائل کیا ہے، کیونکہ اِس کا اجر ابدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:112
13 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنے قوانین پر چلنا سکھائیں؛ تَب میں آخِر تک اُن پر عَمل کرتا رہُوں گا۔


میرے دِل کو اَپنے شہادتوں کی طرف پھیر دیں؛ نہ کہ خُود غرضی کی طرف۔


میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں، اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛ مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔


میں ابدُالآباد، آپ کے آئین پر عَمل کرتا رہُوں گا۔


وہ ہمارے دِلوں کو اَپنی طرف مائل کریں کہ ہم اُنہیں کے سَب راہوں پر چلیں اَور اُن کے اَحکام، قوانین اَور آئین کو مانیں جو اُنہُوں نے ہمارے آباؤاَجداد کو دئیے تھے۔


یہوشُعؔ نے کہا، ”تو پھر تمہارے درمیان جو غَیر معبُود ہیں اُنہیں دُور کر دو اَور اَپنے دِل یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی طرف راغِب کر لو۔“


اِس لیٔے اَپنی عقل سے کام لو اَور ہوشیار رہ کر، مُکمّل سنجِیدگی سے زندگی گُزارو اَور اُس فضل پر پُوری اُمّید رکھو جو تُمہیں یِسوعؔ المسیح کے ظاہر ہونے کے وقت مِلنے والا ہے۔


کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔


جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔


تاہم آپ کے اَندر کچھ خُوبیاں بھی ہیں کیونکہ آپ نے اشیراہؔ کے سُتونوں سے مُلک کو پاک کیا اَور دِل سے خُدا کی جُستُجو کرتے چلے آ رہے ہیں۔“


اِس لیٔے کہ عزراؔ نے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے آئین کے مطالعہ اَور اُس پر عَمل کرنے اَور اُس کے قوانین اَور آئین اِسرائیل کو سِکھانے کے لیٔے وقف کر رکھا تھا۔


اُن کے سارے آئین میرے سامنے ہیں؛ اَور مَیں نے اُن کے قوانین سے مُنہ نہیں موڑا۔


اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات