Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 118:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 रब मेरे हक़ में है, इसलिए मैं नहीं डरूँगा। इनसान मेरा क्या बिगाड़ सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 رب میرے حق میں ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 118:6
20 حوالہ جات  

اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں، ”خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔“


پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟


اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے، اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔ فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا، اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔ تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔


لیکن یَاہوِہ نہایت زبردست سُورما کی مانند میرے ساتھ ہیں؛ اِس لیٔے میرے ستانے والے ٹھوکر کھایٔیں گے اَور غالب نہ ہوں گے۔ وہ ناکام ہوں گے اَور بےحد رُسوا ہوں گے؛ اَور اُن کی بدنامی کبھی فراموش نہ ہوگی۔


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


خواہ میں موت کی تاریک وادی میں سے ہوکر گزروں، تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں، آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی، مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں، جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔


خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار


اُس فلسطینی کی باتیں سُن کر شاؤل اَور تمام بنی اِسرائیلی ہِراساں اَور دہشت زدہ ہو گئے۔


وہ یَاہوِہ جِس نے مُجھے شیر کے پنجہ سے اَور ریچھ کے پنجہ سے محفوظ رکھا، وُہی مُجھے اِس فلسطینی کے ہاتھ سے بھی بچائیں گے۔“ شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَچھّا جا، یَاہوِہ تمہارے ساتھ ہو۔“


دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛ وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔


خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے، میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کی مَنّتیں مانی ہیں؛ میں اَپنی شُکر گُزاری کے نذرانے آپ کے حُضُور پیش کروں گا۔


میری خاطِر بدکاروں کے خِلاف کون کھڑا ہوگا؟ اَور بدکرداروں کے خِلاف میری حمایت کون کرےگا؟


اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات