Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 118:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 یہ وُہی دِن ہے جسے یَاہوِہ نے مُقرّر کیا؛ آؤ ہم اُس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 इसी दिन रब ने अपनी क़ुदरत दिखाई है। आओ, हम शादियाना बजाकर उस की ख़ुशी मनाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اِسی دن رب نے اپنی قدرت دکھائی ہے۔ آؤ، ہم شادیانہ بجا کر اُس کی خوشی منائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 118:24
10 حوالہ جات  

آپ کی بارگاہ میں ایک دِن کسی اَور جگہ کے ہزار دِنوں سے بہتر ہے؛ میں اَپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا بدکار لوگوں کے خیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کروں گا۔


”اگر تُو سَبت کے روز اَپنے قدم روکے رکھے اَور میرے مُقدّس دِن میں اَپنی مرضی پُوری کرنے سے باز آئے، اگر تُو سَبت کو راحت اَور یَاہوِہ کا مُقدّس اَور قابل اِحترام دِن مانے، اگر تُو اُس کی تعظیم کی خاطِر اُس دِن کاروبار نہ کرے اَور اَپنی خُوشی پُوری کرنے اَور فُضول گُفتگو سے باز رہے،


نحمیاہ نے کہا، ”جاؤ اَور اَپنا پسندِیدہ کھانا کھاؤ اَور میٹھے شربت پیو اَور اُن کے لیٔے بھی کچھ بھیجو جِن کے پاس کچھ تیّار نہیں۔ یہ دِن ہمارے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہے۔ رنجیدہ نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ کی شادمانی ہی تمہاری قُوّت ہے۔“


اَور اگلے دِن شُلومونؔ نے لوگوں کو رخصت کر دیا۔ اُنہُوں نے بادشاہ کو مُبارکباد دی اَور وہ اُس تمام نیکی کے لیٔے جو یَاہوِہ نے اَپنے خادِم داویؔد اَور اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کے ساتھ کی تھی اَپنے دِل میں خُوش و خُرّم اَور مسرُور ہوکر اَپنے گھر کو لَوٹ گیٔے۔


خُداوؔند کے دِن میں پاک رُوح سے بھر گیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے نرسنگے کی سِی ایک بڑی آواز سُنی،


ہفتہ کے پہلے دِن ہم روٹی توڑنے کے لیٔے جمع ہویٔے۔ پَولُسؔ نے لوگوں سے خِطاب کیا۔ پَولُسؔ کو اگلے دِن وہاں سے روانہ ہونا تھا، اِس لیٔے وہ رات دیر گیٔے تک کلام کرتے رہے۔


اُس پتّھر کو دیکھو، جسے مَیں نے یہوشُعؔ کے سامنے رکھا ہے، اُس پتّھر میں سات آنکھیں ہیں، اَور مَیں اُس پر ایک کندہ کاری کروں گا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَور مَیں ایک ہی دِن میں اِس مُلک کے گُناہوں کو دُور کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات