Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 115:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَے اَہرونؔ کے گھرانے! یَاہوِہ پر توکّل کرو۔ وُہی اُن کی مدد اَور سِپر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اَے ہارُون کے گھرانے! خُداوند پر توکُّل کرو۔ وُہی اُن کی کُمک اور اُن کی سِپر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ हारून के घराने, रब पर भरोसा रख! वही तेरा सहारा और तेरी ढाल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے ہارون کے گھرانے، رب پر بھروسا رکھ! وہی تیرا سہارا اور تیری ڈھال ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 115:10
6 حوالہ جات  

اَہرونؔ کا گھرانا کہے: ”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“


لیکن مذبح سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی اَور پردہ کے اَندر کی کہانت کی خدمات صِرف تُم اَور تمہارے بیٹے ہی اَنجام دیں۔ کہانت کی خدمت کا شرف میں تُمہیں بخشتا ہُوں۔ اگر کویٔی اَور پاک مَقدِس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے مار ڈالا جائے۔“


جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا یہ بنی اِسرائیل کو جتانے کے لیٔے تھا کہ اَہرونؔ کی نَسل کے علاوہ کویٔی غَیر شخص بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نہ جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ اُس کا اَنجام بھی قورحؔ اَور اُس کے فریق والوں کی طرح ہو۔


تَب اُس نے قورحؔ اَور اُس کے تمام پیروکاروں سے کہا: ”کل صُبح کے وقت یَاہوِہ صَاف ظاہر کر دیں گے کہ کون اُن کا ہے اَور کون مُقدّس ہے اَور وہ اُس شخص کو اَپنے قریب آنے دیں گے۔ جسے وہ آپ نے آپ مُنتخب کریں گے اُسے وہ اَپنی قربت بھی بخشیں گے۔


”اَور تُم بنی اِسرائیل میں سے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو اَور اُس کے بیٹوں نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ کو اَپنے پاس رکھنا تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات