Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 113:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جو فروتنی سے آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جو فروتنی سے آسمان و زمِین پر نظر کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और आसमानो-ज़मीन को देखने के लिए नीचे झुकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 113:6
9 حوالہ جات  

کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


حالانکہ یَاہوِہ عالمِ بالا پر ہیں، پھر بھی وہ خاکساروں کی طرف نگاہ کرتے ہیں، لیکن مغروُروں کو وہ دُور ہی سے پہچان لیتے ہیں۔


یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛ اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔ وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛ اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


اُس سے ذرا اُونچائی پر سرافیم فرشتے تھے جِن کے چھ چھ پر تھے۔ دو پروں سے اُنہُوں نے اَپنے چہرے چھُپا رکھے تھے، دو سے اَپنے پاؤں اَور دو پروں کی مدد سے وہ اُڑتے تھے۔


اگر خُدا اَپنے مُقدّسوں پر اِعتبار نہیں کرتا، اگر آسمان بھی اُن کی نگاہ میں پاک نہیں ہیں۔


اگر خُدا اَپنے آسمانی خادِموں پر اِعتبار نہیں کرتا، اَور اَپنے فرشتوں کو بھی خطاکار قرار ٹھہراتا ہے،


کیونکہ وہ زمین کی اِنتہا تک نظر کرتے ہیں اَور آسمان کے نیچے کی ہر چیز کو بھی دیکھتے ہیں۔


وہ اَپنی قِیام گاہ سے زمین کے سَب باشِندوں پر نظر رکھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات