Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 113:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟ جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہے جو عالمِ بالا پر تخت نشِین ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 कौन रब हमारे ख़ुदा की मानिंद है जो बुलंदियों पर तख़्तनशीन है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے

باب دیکھیں کاپی




زبور 113:5
14 حوالہ جات  

کیونکہ اُوپر آسمانوں میں یَاہوِہ کا ثانی کون ہو سَکتا ہے؟ فرشتوں میں یَاہوِہ کی مانند کون ہے؟


اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کویٔی نہیں؛ آپ عظیم ہے، اَور آپ کا نام عظیم اَور قُوّت والا ہے۔


”تُم مُجھے کس سے تشبیہ دوگے؟ میں کس کے برابر سمجھا جاؤں گا؟“ یہ قُدُّوس فرماتے ہیں۔


”یسُورُونؔ کے خُدا کی مانند کویٔی اَور نہیں، جو تمہاری مدد کے لیٔے آسمان سے بادلوں پر اَپنے جلال میں سواری کر تشریف لاتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! آپ کی مانند کون ہے؟ اَے یَاہوِہ، آپ زبردست ہیں اَور آپ کی وفاداری آپ کے گِردوپیش ہے۔


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


میرا کُل وُجُود یہ کہے گا، ”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کون ہے؟ آپ غریبوں کو اُن کے ہاتھ سے جو زِیادہ زورآور ہیں، اَور مسکینوں اَور مُحتاجوں کو غارت گروں سے چُھڑاتے ہیں۔“


تَب رحمت کے ساتھ ایک تخت قائِم کیا جائے گا؛ اَور داویؔد کے گھرانے سے ایک شخص۔ وہ جو عدالت میں اِنصاف کی تلاش کرتا ہے اَور راستبازی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔ راستی کے ساتھ اُس پر جلوہ افروز ہوگا۔


یَاہوِہ نے اَپنا تخت آسمان پر قائِم کیا ہے، اَور اُن کی سلطنت سَب پر مُسلّط ہے۔


یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛ اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔ وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛ اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔


مُقدّسوں کی مجلس میں خُدا کا بےحد خوف مانا جاتا ہے؛ وہ اَپنے اِردگرد کے سَب رہنے والوں سے زِیادہ مُہیب ہے۔


سمُندر کی طغیانی پر آپ ہی حُکمرانی کرتے ہیں؛ جَب اُس کی موجیں تلاطم برپا کرتی ہیں تو آپ ہی اُنہیں ساکت کرتے ہیں۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات