Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 112:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 راست بازوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے۔ وہ رحِیم و کرِیم اور صادِق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अंधेरे में चलते वक़्त दियानतदारों पर रौशनी चमकती है। वह रास्तबाज़, मेहरबान और रहीम है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اندھیرے میں چلتے وقت دیانت داروں پر روشنی چمکتی ہے۔ وہ راست باز، مہربان اور رحیم ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 112:4
26 حوالہ جات  

زندگی دوپہر سے بھی زِیادہ رَوشن ہوگی، اَور تاریکی صُبح کی مانند ہو جائیگی۔


اگر تُو بھُوکے کی دِل کھول کر مدد کرے اَور مظلوم کی حاجتیں پُوری کرے، تو تیرا نُور تاریکی میں چمکے گا، اَور تیری رات، دوپہر کی مانند ہوگی۔


صادقوں پر رَوشنی کا ظہُور ہوتاہے اَور راست دِلوں پر خُوشی کا۔


اَے عزیز فرزندوں! کسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راستبازی کے کام کرتا ہے وہ راستباز ہے جَیسا کہ یِسوعؔ راستباز ہیں۔


جَیسا رحم دِل تمہارا باپ ہے، تُم بھی وَیسا ہی رحم دِل بنو۔


اگر تُم جانتے ہو کہ المسیح راستباز ہیں تو تُمہیں یہ بھی جاننا چاہئے کہ جو کویٔی راستبازی کے کام کرتا ہے وہ خُدا سے پیدا ہُواہے۔


اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


کیونکہ نُور کا پھل ہر طرح کی نیکی، راستبازی اَور سچّائی ہے۔


میں دُنیا میں نُور بَن کر آیا ہُوں تاکہ جو مُجھ پر ایمان لایٔے وہ تاریکی میں نہ رہے۔


وہ تمہاری راستبازی کو سحر کی طرح، اَور تمہارے حق و اِنصاف کو دوپہر کی دھوپ کی مانند رَوشن کریں گے۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


اِسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کون خُدا کے فرزند ہیں اَور کون اِبلیس کے۔ جو کویٔی راستبازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا کا فرزند نہیں اَورجو اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ بھی خُدا کا فرزند نہیں ہے۔


پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو،


تُم میں کون یَاہوِہ کا خوف رکھتا ہے اَور اُن کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو تاریکی میں چلتا ہے، اَور رَوشنی سے محروم ہے، وہ یَاہوِہ کے نام پر توکّل کرے اَور اَپنے خُدا پر بھروسا رکھے۔


جِس بات کا اِرادہ کروگے وہ پُوری ہوگی، اَور تمہاری راہیں رَوشن ہُوں گی۔


جَب خُدا کا چراغ میرے سَر پرروشن تھا اَور اُن ہی کا نُور تاریکی میں میری رہنمائی کرتا تھا!


یَاہوِہ کریم اَور صادق ہیں؛ ہمارے خُدا رحیم ہیں۔


یَاہوِہ اَپنی سَب راہوں میں صادق ہیں اَور اَپنے تمام کاموں میں رحیم ہیں۔


جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔


تَب تیری رَوشنی طُلوع صُبح کی طرح پھوٹ نکلے گی، اَور تُو جلد صحتیاب ہوگا؛ تَب تیری راستبازی تیرے آگے آگے چلے گی، اَور یَاہوِہ کا جلال پیچھے سے تیری حِفاظت کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات