Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 112:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے، اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब की हम्द हो! मुबारक है वह जो अल्लाह का ख़ौफ़ मानता और उसके अहकाम से बहुत लुत्फ़अंदोज़ होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب کی حمد ہو! مبارک ہے وہ جو اللہ کا خوف مانتا اور اُس کے احکام سے بہت لطف اندوز ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 112:1
25 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں، اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔


تُم میں کون یَاہوِہ کا خوف رکھتا ہے اَور اُن کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو تاریکی میں چلتا ہے، اَور رَوشنی سے محروم ہے، وہ یَاہوِہ کے نام پر توکّل کرے اَور اَپنے خُدا پر بھروسا رکھے۔


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


مُجھے اَپنے اَحکام کی راہ پر چلائیں، کیونکہ اُس میں میری خُوشنودی ہے۔


وہ اُن کی مُرادیں بر لاتے ہیں جو اُن کا خوف مانتے ہیں؛ وہ اُن کی فریاد سُنتے ہیں اَور اُنہیں بچاتے ہیں۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛ اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔


کیونکہ باطِن میں تو میں خُدا کی شَریعت سے بہت خُوش ہُوں۔


آہ، مُجھے آپ کے آئین کتنی عزیز ہے! میں دِن بھر اُسی پر غوروخوض کرتا رہتا ہُوں۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛ اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔


یَاہوِہ کی حَمد کرو۔ ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرنا کتنا اَچھّا ہے، اُن کی سِتائش کرنا کتنا دِل پسند اَور مُناسب ہے!


مُصیبت اَور تکلیف نے مُجھے دبا رکھا ہے، لیکن آپ کے اَحکام میری خُوشنودی کا باعث ہیں۔


اَے خُدا، آپ کی مرضی کو پُوری کرنا ہی میری خُوشی کا باعث ہے؛ کیونکہ آپ کے آئین میرے دِل میں ہے۔“


جِسمانی غرض موت ہے لیکن رُوحانی غرض زندگی اَور اِطمینان ہے۔


آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں، مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔


مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے، جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔


اَور چونکہ دائیوں نے خُدا کا خوف مانا، اِس لیٔے خُدا نے اُنہیں بھی بال بچّے والیاں بنا دیا۔


تُم شہر اَور کھیت میں کام کرتے ہُوئے مُبارک ہوگے۔


اَور احابؔ نے عبدیاہؔ کو طلب کیا جو اُس کا شاہی محل کا دیوان تھا۔ عبدیاہؔ یَاہوِہ کا بہت خُداپرست مُومِن تھا اَور وہ یَاہوِہ کی بہت تعظیم کرتا تھا۔


اگرچہ گُنہگار سَو جُرم کرتا ہے اَور پھر بھی لمبی عمر پاتاہے۔ لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا کا خوف کرنے والے اِسی خوف کے باعث نیک جزا پائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات