Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 111:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ کے کام عظیم ہیں؛ اُن پر غور کرنے والوں کو بڑی راحت ملتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔ جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब के काम अज़ीम हैं। जो उनसे लुत्फ़अंदोज़ होते हैं वह उनका ख़ूब मुतालआ करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب کے کام عظیم ہیں۔ جو اُن سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ اُن کا خوب مطالعہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 111:2
28 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ! آپ کی صنعتیں بے شُمار ہیں! آپ نے اُن سَب کو حِکمت سے بنایا؛ زمین آپ کی مخلُوقات سے معموُر ہے۔


یہ بھی جان لو کہ حِکمت تمہاری جان کے لیٔے میٹھی ہوگی: اگر تُم اُسے حاصل کروگے، تو تمہارا اَنجام بھلا ہوگا، اَور تمہاری اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔


مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔


مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛ آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں، اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔


اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


اَور ہم ایمان لانے والوں کے لیٔے خُدا کی عظیم قُدرت کی کویٔی حَد نہیں۔ اُن کی عظیم قُدرت کی تاثیر کے مُطابق


اُن کی نِشانیاں کس قدر عظیم ہیں، اَور اُن کے معجزات کس قدر جلیلُ القدر ہیں، اُن کی بادشاہت اَبدی بادشاہت ہے؛ اَور اُن کی سلطنت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔


خُدا نے ہر ایک چیز کو اَپنے وقت کے لیٔے خُوبصورت بنایا ہے۔ اَور اُس نے اِنسان کے دِل میں اَبدیّت بھی ڈالی ہے۔ گو اِنسان خُدا کے کاموں کو جو اُس نے شروع سے لے کر آخِر تک کیا ہے اُسے کبھی سمجھ نہیں سَکتا ہے۔


احمق کے ہاتھ میں رقم بھی مَوجُود ہو تو کیا فائدہ، جَب کہ اُسے حِکمت حاصل کرنے کی تمنّا ہی نہیں؟


جِسمانی غرض موت ہے لیکن رُوحانی غرض زندگی اَور اِطمینان ہے۔


چونکہ اُنہُوں نے خُدا کی پہچان پر قائِم رہنا مُناسب نہ سمجھا اِس لیٔے اُس نے اُنہیں ناپسندیدہ خَیالوں اَور نامُناسب حرکات کا شِکار ہونے دیا۔


یُوں ہر شخص کو مشقّت سے روکتے ہیں، تاکہ وہ تمام لوگ جنہیں خُدا نے بنایا ہے اُن کے کام کو جانیں۔


وہ بڑے حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو عقل و فہم سے باہر ہیں، اَور اَیسے معجزے جو لاتعداد ہیں۔


خُدا اِس قدر حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہیں، اَور اِتنے معجزے کرتے ہیں جنہیں گِنا نہیں جا سَکتا۔


کس نے سمُندر کو چُلُّو سے ناپا ہے، اَور آسمان کی پیمائش بالشت سے کی ہے؟ کس نے زمین کی مٹّی کو پیمانہ میں بھرا، یا پہاڑوں کو پلڑوں میں اَور ٹیلوں کو ترازو میں تَولا؟


جو کویٔی دانا ہو وہ اِن باتوں پر دھیان دے اَور یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت پر غور کرے۔


میرا مُراقبہ بھی اُن کو پسند آئے، کیونکہ یَاہوِہ ہی میری خُوشی کا ذریعہ ہیں۔


”اَے ایُّوب اِسے سُنو؛ چُپکے رہو اَور خُدا کے حیرت اَنگیز کارناموں پر غور کرو۔


راستبازوں کے خیموں میں خُوشی اَور فتح کی للکاریں گونج رہی ہیں: ”یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات