Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 111:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند کی حمد کرو۔ مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میں اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब की हम्द हो! मैं पूरे दिल से दियानतदारों की मजलिस और जमात में रब का शुक्र करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب کی حمد ہو! مَیں پورے دل سے دیانت داروں کی مجلس اور جماعت میں رب کا شکر کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 111:1
18 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، میں اَپنے سارے دِل سے آپ کا شُکر کروں گا؛ ”معبُودوں“ کے سامنے میں آپ کی سِتائش کروں گا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔


میں اَپنے مُنہ سے یَاہوِہ کی بڑی تعریف کروں گا؛ اَور بڑے اِجتماع میں اُن کی حَمد کروں گا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں قوموں میں آپ کی سِتائش کروں گا؛ اَور مُختلف مُلکوں میں آپ کی حَمد کروں گا۔


اَے یَاہوِہ، افلاک مُقدّسین کی جماعت میں آپ کے عجائب کی، اَور آپ کی وفاداری کی تعریف کرتے ہیں۔


مَیں بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ کا شکریہ اَدا کروں گا؛ مَیں لوگوں کے ہُجوم میں آپ کی سِتائش کروں گا؛


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک مُبارک ہوں۔ سَب لوگ کہیں، ”آمین،“ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


مُقدّسوں کی مجلس میں خُدا کا بےحد خوف مانا جاتا ہے؛ وہ اَپنے اِردگرد کے سَب رہنے والوں سے زِیادہ مُہیب ہے۔


بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ ہی میری ثنا خوانی کا باعث ہیں؛ میں اَپنی قَسمیں آپ کا خوف ماننے والوں کے سامنے پُوری کروں گا۔


کاش وہ لوگوں کے مجمع میں اُن کی بڑائی اَور بُزرگوں کی مجلس میں اُن کی مدح سرائی کریں۔


اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛ اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔


اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛ اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔


اَے یَاہوِہ، سے ڈرنے والو! اُن کی سِتائش کرو! اَے یعقوب کی اَولاد! سَب اُن کی تعظیم کرو! اَور اَے اِسرائیل کی نَسل! سَب اُن کا ڈر مانو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات